بچھڑنے کی سہولت مِل نہ جائے
مکیں کو اذنِ ہجرت مِل نہ جائے
میں کانپ اُٹھتی ہوں اتنا سوچ کر ہی
کہ تُو حسبِ ضرورت مِل نہ جائے
ہتھیلی سے نہ مَس ہو جائے ناول
فسانے سے حقیقت مِل نہ جائے
بیابانوں سے جو گھبرا کے لوٹے
انھیں بستی میں وحشت مِل نہ جائے
میں وردِ سورۂ رحمن رکھوں ؟
مجھے جب تک ہدایت مِل...