کھانے کو اچھے پکوان اور پہننے کو بہتر سلوان مہیا کرکے یہ سمجھ لیا جاتا ہے کہ عورت کا حقوق ادا کردیاگیا ہے۔ حقیقت سے مگر اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ جہاں خواتین کے ساتھ زندگی کی ضروریات میں بھی امتیاز برتا جاتا ہو، اسے ہم حق تلفی کی اضافی صورت تو کہہ سکتے ہیں بنیادی صورت نہیں کہہ سکتے۔ معاملہ اور...