سوسائٹی اور مذہب لازم و ملزوم ہیں۔ مذہب کسی منجمد تصور کا نام نہیں، بلکہ مذہب اور سوسائٹی دونوں ایک ادارے یا جسم نامی یا ایک درخت کی طرح ارتقاء اور انحطاط سے اثر پذیر ہیں، جس طرح شجر کا بیج لگائیں تو وہ پھوٹ نکلتا ہے،پھر بڑھنے لگتا ہے، پھر جوان ہوکر پھلتا پھولتا ہے،کئی سال اس سلسلہ برگ و بار کا...