یومِ آزادی کے موقع پر دادا مرحوم کی ایک نظم جو یومِ آزادی پر لکھی گئی.
صبحِ آزادی
آفتابِ صبحِ آزادی ہوا پھر ضو فگن
مژدہ باد اے ساکنانِ خطّۂ پاکِ وطن
مسکراہٹ دل ربا ہے غنچۂ لب بستہ کی
رقص میں بادِ سحر ہے آئی پھولوں کو ہنسی
چہچہاتے پھر رہے ہیں طائرانِ خوش نوا
صحنِ گلشن کی فضا ہے روح پرور دل کشا...