''''اہل قلم، کہ صریر خامہ ان کا چہچہا بلبل گلزار بلاغت کا ہے اور زبان کلک مشک بار منقار طوطی فصاحت کی ہے۔۔۔بہر تحریر قلم ہاتھ سے آشنا ہوا اور سطر ہائے مسلسل سے دام عنبر فام صفحہء کاغذ پر کھینچا،بین السطور سے چشمہء آب بقا لہرایا، جب بحر ظلمات مداد میں قلم نے غواصی کی،دریا سے دُرَ نکال کے دکھایا...