سلام
اردو ویب کی اپنی اپلیکیشن ہونی چاہیے جس میں بہتر فونٹس اور مؤثر تھیم لانچ کیا گیا ہو تاکہ اس فورم کی رسائی چہار اطراف میں زیادہ سے زیادہ ہو سکے اور براؤزنگ میں آسانی پیدا ہوسکے۔ ساتھ میں نئے محفلین کی شراکت کا باعث بن سکے۔
میری رائے آپ تک
نوازش
تلاشِ ذات
یونہی بیٹھی سوچ رہی تھی
ذات سمندر کھوج رہی تھی
سوچ کی ندیا بہتے بہتے
ان کہے دُکھ کہتے کہتے
فطرت درپن کھول رہی تھی
کانوں میں رس گھول رہی تھی
اور میں بیٹھی سوچ رہی تھی
خاکی رنگ میں، میں پوشیدہ
فطرت سبز لُبادے میں ہے
لیکن یہ سر سبز دوشیزہ
میرے رنگ کی کیوں خوگر ہے؟
کیوں کر خاک ہی اس کا...
آہاہا! گرمی کا موسم آیا
ٹھنڈی قُلفیاں اور آم ساتھ لایا
بچے خوش ہیں کہ ہوں گی اب برساتیں
لمبے دن ہوں گے چھوٹی ہوں گی راتیں
آ رہی ہیں گرمیوں کی چھٹیاں
امّی پریشاں ہیں بچے لیکن شاداں
خوب کھیلیں گے خوب مزے کریں گے
امّی ڈانٹیں گی تو تھوڑا سا پڑھیں گے
کبھی کرکٹ تو کبھی چھپن چھپائی
گھروں کی کھڑکیوں کی...
اِس ننھے فرشتے کا نام سیدہ نور العین ہے۔ عُمر تقریباً ۳ برس ہے۔ میری سب سے چھوٹی بہن ہے۔ پیار سے سب اِسے نوری بُلاتے ہیں ، اور بھائی کی زندگی ہے یہ :) :angel:
ہیں زوال آمادہ اجزا آفرینش کے تمام
مہرِ گردوں ہے چراغ راہگزار باد یاں
اسداللہ خان غالب نے تقریباً ہر موضوع پر اشعار قلم بند کیے ہیں۔ ان کی شاعری تہذیبی، ثقافتی، مذہبی، فلسفیانہ شعور تو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیں ہی لیکن اگر بنظرعمیق جائزہ لیا جائے تو ان کی شاعری میں سائنسی شعور بھی شد و مد...