غزل
(سید شرف الدین یاس ٹونکی)
ہوگئی اک بات ناصح دل کے آجانے کی بات
کہنے سننے کا ہے کچھ موقع نہ سمجھانے کی بات
ہے مری عرضِ تمنّا اُن کے شرمانے کی بات
اور شرمانا ہے اُن کا میرے مٹ جانے کی بات
بات کیا کرتے مجھے صورت دکھا کر چل دئیے
کہہ گئے آنکھوں ہی آنکھوں میں وہ کہہ جانے کی بات...