عندلیبِ باغِ حجاز۔۔۔ سید وحیدالقادری عارفؔ
از: ڈاکٹر محمد حسین مُشاہدؔ رضوی
جناب سید وحیدالقادری عارفؔ صاحب اردو شعری آفاق کی ایک معتبر شخصیت کا نام ہے۔ جن کا کلام اہل علم و ادب کے نزدیک بڑی قدر ومنزلت رکھتا ہے ۔ آپ جنوبی ہند کےایک سادات گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ آپ کے جد اعلیٰ ، حضرت شیخ...