منقبت امامِ عالی مقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ
لہو لہو ہے دلِ زار، داستانِ حسینؑ
لعیں نے لوٹ لیا حیف آشیانِ حسینؑ
ہے امتی کا حقیقت میں، امتحانِ حسینؑ
ہنوز غم کو مناتے ہیں عاشقانِ حسینؑ
فضا میں گونج رہی ہے کہیں اذانِ حسینؑ
رواں دواں ہے زمانے میں کاروانِ حسینؑ
لکھی نہیں ہے فقط ہم نے آج شانِ حسینؑ...