سیدنا امام حسین

  1. الف نظامی

    وہ بالیقیں حسین ہے وہ بالیقیں حسین ہے

    حصار دیں حسین تھا ، حصار دیں حسین ہے بہار دیں حسین تھا ، بہار دیں حسین ہے وقار دیں حسین تھا ، وقار دیں حسین ہے وہ کون ہے جو آج بھی نگار دین عین ہے وہ بالیقیں حسین ہے وہ بالیقیں حسین ہے یہ کس کا فرق ناز تھا کہ سونگھتے تھے مصطفی ﷺ یہ کس کا حلق نور تھا کہ چومتے تھے مصطفی ﷺ اٹھا کہ کس کو دوش پر وہ...
  2. الف نظامی

    نصیر الدین نصیر اللہ اللہ تیرا سجدہ اے شبیہ مصطفی --- نصیر الدین نصیر

    جس کی جرأت پر جہانِ رنگ و بو سجدے میں ہے آج وہ رَمز آشنائے سِرِّ ھُو سجدے میں ہے ہر نفس میں انشراحِ صدر کی خوشبو لیے منزلِ حق کی مجسم جستجو سجدے میں ہے کیسا عابد ہے یہ مقتل کے مصلی پر کھڑا کیا نمازی ہے کہ بے خوف ِ عدو سجدے میں ہے اے حسین ابن علی تجھ کو مبارک یہ عروج آج تو اپنے خدا کے...
  3. الف نظامی

    سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ

    چرچا ہے جہاں میں تری تسلیم و رضا کا زیبا ہے لقب تجھ کو امام الشہدا کا نازِ بشریت ہے ترا سجدہ ء آخر رخ پھیر دیا جس نے زمانے کی ہوا کا نذرانہء جاں پیش کیا دین کی خاطر تو باب نیا کھول گیا صدق و صفا کا ہر عہد میں خوشبو ہے تری موجِ نفس کی ہر عصر میں جلوہ ہے ترے رنگِ قبا کا حق گوئی و ثابت قدمی...
Top