السلام علیکم،
بچپن سے ہی سنو فلیکس توجہ اور دلچسپی کا مرکز رہے، لیکن کیا کیجیے کہ اسے قید کرنے کے چند ہی لمحے ہوتے ہیں بس۔
ایک فوٹو گرافر نے آرٹس کی ایک ویب سائٹ پر جب میری اقتداء شروع کی تو میں نے بھی اس کی گیلری میں جھانکا کہ کیا کیا شاہکار لینس سے قید کر چکا ہے وہ تو میں دیکھ کر دنگ رہ گیا...
کینوس پہ شاہکار ایسا بھی پیچیدہ نہیں کہ ہم سمجھ نہ پائیں، لیکن کیا کریں، آرٹسٹ کوئی اور ہے جو تشریح اس نے دینی ہے وہی ہم نے سمجھنی ہے، اور ہے بھی ایسا ہی کہ جو تشریح وہ دیتا ہے وہی ہم سمجھتے ہیں۔ آزاد تشریح تو شاید جب یہ وقت ، یہ آرٹسٹ اور یہ شاہکار تاریخ کا حصہ بنیں تو ہی شاید ممکن ہو۔
کینوس...
پینٹنگ
مرے ڈرائنگ روم کی دیوار پر لٹکی ہوئی
اک پینٹنگ جس میں
اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہوئی
اک ماں ہے!
اُس کے چہرے پر بکھرے ہوئے ممتا کےرنگ
دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسےدُنیا
اُس کے بچے اوراُس کی ممتا میں سِمٹ آئ ہو
اور جب میرے دوست واحباب کبھی
میری بنائی ہوئی اس پینٹنگ کو دیکھتے ہیں...