نعتِ سرور عالم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شاکرالقادری
حرم کی تیرہ شبی جس سے مستنیر ہوئی
حرا کی کوکھ سے پھوٹی ہے روشنی تازہ
بہار قلب ونظر کا ہوا سماں پیدا
نہال دل میں کھلیں کونپلیں کئی تازہ
صدا کو زمزمہ نو حروف کو معنی
ملی مغنی جاں کو بھی نغمگی تازہ
ترے ثبات سے عزم حسینؓ زندہ ہے
ترے جلال سے ہے ضرب...