shaz tamkanat

  1. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاؔذ تمکنت :::::: زمِیں کا قرض ہے ہم سب کے دوش و گردن پر:::::: Shaz Tamkanat

    "زمِیں کا قرض" زمیں کا قرض ہے ہم سب کے دوش و گردن پر عجیب قرض ہے یہ ،قرضِ بے طَلب کی طرح ہَمِیں ہیں سبزۂ خود رَو ، ہَمِیں ہیں نقشِ قَدم کہ زندگی ہے یہاں موت کے سَبب کی طرح ہر ایک چیز نُمایاں ، ہر ایک شے پِنہاں کہ نیم روز کا منظر ہے نیم شب کی طرح تماشہ گاہِ جہاں عِبرَتِ نظارہ ہے زِیاں...
  2. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاؔذ تمکنت :::::: زادِ سفر کو چھوڑ کے تنہا نِکل گیا :::::: Shaz Tamkanat

    غزل زادِ سفر کو چھوڑ کے تنہا نِکل گیا مَین کیا وطن سے نِکلا کہ کانٹا نِکل گیا بہتر یہی تھا اپنی ہی چَوکھٹ پہ رَوکتے اب کیا پُکارتے ہو، کہ جو نِکلا نِکل گیا ہم چل پڑے کہ منزلِ جاناں قرِیب ہے سستائے ایک لمحہ کو، رستہ نِکل گیا کُچھ لوگ تھے جو دشت کو آباد کرگئے اِک ہم ہیں، جن کے ہاتھ سے صحرا...
  3. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاؔذ تمکنت :::::: خوار و رُسوا تھے یہاں اہلِ سُخن پہلے بھی ::::::Shaz Tamkanat

    غزل خوار و رُسوا تھے یہاں اہلِ سُخن پہلے بھی ایسا ہی کُچھ تھا زمانے کا چلن ، پہلے بھی مُدّتوں بعد تجھے دیکھ کے یاد آتا ہے مَیں نے سِیکھا تھا لہُو رونے کا فن پہلے بھی ہم نے بھی پایا یہاں خِلعَتِ سنگ و دُشنام وضعدار ایسے ہی تھے اہلِ وطن پہلے بھی دِلنواز آج بھی ہے نِیم نِگاہی تیری دِل شکن...
  4. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاذ تمکنت ::::: آب و سراب ::::: Shaz Tamkanat

    آب و سراب تو یہ چہرہ ہے وہی، دیکھ کے جس کو اکثر سیر چشمی کا ہُوا کرتا تھا احساس مجھے تو یہ باتیں ہیں وہی، راز کی گرہیں تھیں کبھی تو یہ وہ ہے، جو سمجھتی تھی بہت پاس مجھے تو یہ آنکھیں ہیں وہی، بوسۂ لب کے ہنگام بند ہو جاتی تھیں مندر کے کواڑوں کی طرح تو یہ باہیں، مِری دِیوارِ بدن کا تھیں حصار...
  5. طارق شاہ

    شاذ تمکنت شاذ تمکنت ::::: میں تو چُپ تھا مگر اُس نے بھی سُنانے نہ دِیا ::::: Shaz Tamkanat

    غزل میں تو چُپ تھا مگر اُس نے بھی سُنانے نہ دِیا غمِ دُنیا کا کوئی ذکر تک آنے نہ دِیا اُس کا زہرآبۂ پَیکر ہے مِری رگ رگ میں اُس کی یادوں نے مگر ہاتھ لگانے نہ دِیا اُس نے دُوری کی بھی حد کھینچ رکھی ہے گویا کُچھ خیالات سے آگے مجھے جانے نہ دِیا بادبان اپنے سفِینے کا ذرا سی لیتے وقت اِتنا...
Top