شور ہے ہر طرف سحاب سحاب
ساقیا! ساقیا! شراب! شراب
آبِ حیواں کو مَے سے کیا نسبت!
پانی پانی ہے اور شراب شراب!
رند بخشے گئے قیامت میں
شیخ کہتا رہا حساب حساب
اک وہی مستِ با خبر نکلا
جس کو کہتے تھے سب خراب خراب
مجھ سے وجہِ گناہ جب پوچھی
سر جھکا کے کہا شباب شباب
جام گرنے لگا، تو بہکا شیخ...
غزل
(کشفی ملتانی)
کرتا ہوں دل سے الفت کی باتیں
دیوانہ پن کی، وحشت کی باتیں
اچھی ہیں زاہد طاعت کی باتیں
لیکن ہیں وہ بھی فرصت کی باتیں
کیا پوچھتے ہو الفت کی باتیں
بھولی ہوئی ہیں مُدّت کی باتیں
کیوں خوش ہیں دشمن ناکامیوں پر
ناکامیاں ہیں قسمت کی باتیں
بیگانہ بن کر دل مانگتے ہو...