روزنامہ جنگ کے سنڈے ایڈیشن میں ایک طویل عرصے سے جناب شفیع عقیل، کہ ش ع کے نام سے جانے جاتے ہیں، کتابوں پر تبصرہ کرتے ہیں۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ تبصرہ، کتابوں کے تعارف تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے۔ کبھی کبھی یہ طول بھی پکڑتا ہے، حال ہی میں راقم الحروف کی جناب ابن صفی پر مرتب کردہ کتاب پر یہ...