ایرانی تقویم کے مطابق ہر سال ماہِ دوم اُردیبِہِشت کا روزِ یکم 'یومِ سعدی' کے طور پر منایا جاتا ہے۔
عکاس: فرزانه چخماقساز
تاریخ: ۱ اُردیبهشت ۱۳۹۷هش/۲۱ اپریل ۲۰۱۸ء
مأخذ
ہر سال کی طرح ایران میں اِس سال بھی بیستمِ ماہِ مِہر، مطابق بہ ۱۲ اکتوبر، روزِ حافظ کے طور پر منایا گیا۔
ندیدم خوشتر از شعرِ تو حافظ
به قرآنی که اندر سینه داری
(حافظ شیرازی)
اے حافظ! اُس قرآن کی قسم جو تمہارے سینے میں ہے، میں نے تمہاری شاعری سے خوب تر [شاعری] نہیں دیکھی۔
عکّاس: اِلٰهه...
شیخ امام بخش ناسخ کے نام ایک فارسی مکتوب میں میرزا اسداللہ خان غالب لکھتے ہیں:
"همه آن میخواهم که یک باره مرزبومِ ایران را بپیمایم و آتشکدههایِ شیراز را بنگرم. و اگر پایِ عمر به سنگ نیاید، فرجامِ کار به نجفِ اشرف برسم و مزارِ آن را که از کیشِ آبایم بِدر آورد و بیخود به خود کشید، بنگرم،...
انجمنِ خوش نویسانِ ایران کی شورائے عالی کے رئیس استاد غلام حسین امیرخانی کی معیت میں 'مشقِ عشق' کے عنوان سے حافظ شیرازی کے مقبرے 'حافظیہ' میں حافظ کی یاد میں بداہہ نویسی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سو سے بیش خوش نویسوں، اور اِس ہنری شعبے سے تعلق رکھنے والے استادوں اور ہنرجویوں نے شرکت کی۔
تاریخ...
مسجدِ جامعِ عتیق کو شیراز میں موجود کہن ترین مسجد مانا جاتا ہے۔ اِس مسجد کے دو اولین اور اصلی ایوان ۲۸۱ه میں عمرو لیث صفّاری کے دور میں بنائے گئے تھے، بعد ازاں امیر جمال الدین شاہ ابواساحق اینجو نے ۷۵۲ه میں اِس مسجد کے وسط میں ایک کوچک عمارت بنائی تھی جسے خدایخانہ یا دارالمصحف کہا جاتا ہے، اور...
"۔۔۔وہ اصرار کر رہے تھے کہ پہلے تختِ جمشید جاؤ۔ شہر میں کیا دھرا ہے۔ اِدھر اپنا دل تھا کہ حافظ اور سعدی میں لٹکا تھا لہٰذا ہم نے ٹیکسی لی اور سیدھے مزارِ حافظ کا راستہ لیا کہ وہی پہلے پڑتا تھا۔
حافظ کے احاطے میں دیکھا کہ جا بجا لوگوں کی ٹولیاں بیٹھی ہیں۔ اور ایک کونے میں کوئی شخص ٹیپ ریکارڈر لیے...
شہرِ شیراز میں مسجدِ وکیل اور بازارِ وکیل کے نزدیک واقع تاریخی حمامِ وکیل دورِ زَندیہ میں فرماں روائے ایران کریم خان زَند کے حکم سے ۱۱۸۷ ہجری میں تعمیر ہوا تھا۔
وجۂ تسمیہ یہ ہے کہ کریم خان زند کا لقب 'وکیل الرعایا' تھا۔
عکاس: الٰہہ پُورحُسین
تاریخ: ۳۱ مارچ ۲۰۱۶ء
ماخذ...
ایران کے شہر شیراز میں چند نامعلوم شہریوں نے شہر کی ایک دیوار کو 'دیوارِ مہربانی' کے نام سے معنون کر کے اسے نیازمندانِ لباس کی گمنام اعانت کے مقام میں تبدیل کر دیا ہے۔ لوگ اپنے بے مصرف ملبوسات یہاں لٹکا جاتے ہیں اور جن افراد کو ان کی حاجت ہو وہ بغیر کسی واسطے کے یہاں سے لے جاتے ہیں۔ دیوار پر...
حافظ شیرازی کی آرامگاہ کی جوار میں کئی دیگر شخصیتوں کی قبریں اور خاندانی مقبرے موجود ہیں۔ حافظ شیرازی کے یہ وفات یافتہ مجاورین اگرچہ خود شیراز اور ایران کے بزرگانِ علم و ادب میں شامل ہیں، لیکن اپنی تمام تر بزرگی کے باوجود یہ سب ہمسائے حافظ کے مقابلے میں فراموش ہو چکے ہیں۔
تصاویر کا ماخذ: ایرنا...
ہجری شمسی تقویم کے ماہِ ثانی 'اردیبہشت' کا روزِ اول، مطابق بہ ۲۱ اپریل، ہر سال یومِ سعدی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ جنابِ مصلح الدین سعدی شیرازی نے ایران سمیت اس پورے فارسی زدہ منطقے کے ادبی تکامل میں جو کردار ادا کیا ہے وہ فقط اسی بات سے ظاہر ہے کہ محض ایک صدی قبل تک ایران، عثمانی سلطنت، برِ...
"نوبهار است، در آن کوش که خوشدل باشی"
(آغازِ بہار ہے، لہٰذا شاد و خرّم رہنے کی کوشش کرو۔)
حافظ شیرازی
ماخذِ تصاویر: خبرگزاریِ مہر
عکّاس: امین برنجکار
تاریخ: ۲۳ مارچ ۲۰۱۵ء
ختم شد!