کون روتا ہے سرِشام سرہانے میرے
آگیا کون یہ غم اور بڑھانے میرے
کوئی خاموش کرے شور مچاتی سرگم
توڑنے آئی ہے کیوں خواب سہانے میرے
دن میں تتلی ، شبِ تاریک پکڑنا جگنو
کاش لوٹا دے کوئی گزرے زمانے میرے
ہے تعاقب میں مرے پھر سے اُداسی کیونکر
کِس نے بتلائے بھلا اس کو ٹھکانے میرے
فکر و قرطاس و قلم کے...