شوخیاں گستاخیاں

  1. نیرنگ خیال

    آپ کی نادیدہ خوبیاں از قلم نیرنگ خیال

    بڑے لوگ جب ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں، تو ایسی ایسی خوبیاں بیان کرتے ہیں کہ دل چاہتا ہے کاش یہ ہمارے اندر بھی ہوتیں۔ کاش کوئی ہماری ذات کی پوشیدہ خوبیوں تک بھی ایسے رسائی حاصل کر پاتا۔ ایک معروف اسکالر کی ایک اور شخص کے بارے میں کی جانے والی توصیفانہ گفتگو سن کر عالم وجدان و سرمستی میں ایک دوست...
  2. نیرنگ خیال

    سبق از قلم نیرنگ خیال

    سبق گزشتہ صدی کے اختتامی برسوں کی بات ہے بہاولپور میں ماموں کے دوست کا کمپیوٹر کورسز کا ادارہ تھا۔ وہاں شام کو چند گھنٹے گزارنا میرے معمول میں شامل تھا۔ اس ادارے میں ایک لڑکا آیا کرتا تھا جو شاید ہی کسی سے بات کرتا تھا۔ خاموش آتا، کمپیوٹر پر بیٹھا رہتا۔ اپنی پڑھائی کرتا اور چلا جاتا۔ چند ایک...
  3. نیرنگ خیال

    ایجنڈا برائے سوشل میڈیا دوران رمضان (از قلم نیرنگ خیال)

    ضروری اعلان: اگر آپ اس کو کوئی منطقی ایجنڈا سمجھ کر پڑھ رہے ہیں تو آپ صریحا غلطی پر ہیں۔ اگر آپ اس کے بعد کوئی سخت تبصرہ فرمانا چاہتے ہیں تو بھی آپ غلطی پر ہیں۔ یہ ایک بےتکی سی تحریر ہے جو کہ ابھی ابھی معرض وجود میں آئی ہے۔ یقینی طور پر بےتکی اور منتشر ہوگی۔ لیکن سردست اس کو اصل اور اصیل حالت...
  4. نیرنگ خیال

    یکے از خواجگان (از قلم نیرنگ خیال)

    شہرِ اقتدار سے شہر زندہ دلان بسلسلہ روزگار منتقلی نے مجھے شب کا مسافر بنا دیا تھا۔ اور اس شاہراہ پر میرے ساتھ بہت کم ہی مسافر تھے۔ یوں سمجھیے ، راقم القصورہی ان اولیں لوگوں میں سے تھا جنہوں نے ادارہ مذکورہ میں شب بیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور سفرِ شب کے رموز و فوائد آشکار کیے۔ طلب سچی...
  5. نیرنگ خیال

    افسانچہ: تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    تیری صبح کہہ رہی ہے۔۔۔۔ تمام دوست خوش گپیوں میں مصروف تھے، لیکن وہ خاموش بت بنا بیٹھا خالی نظروں سے سب کو دیکھ رہا تھا۔ پیشانی پر سلوٹیں اور آنکھوں کے گرد حلقے بہت گہرے نظر آرہے تھے۔بار بار گردن کو دائیں بائیں ہلاتا جیسے درد کی وجہ سے پٹھوں کو آرام دینے کی کوشش کر رہا ہو۔ آنکھوں کی سرخی سے یوں...
  6. نیرنگ خیال

    قصہ دوسرے لیپ ٹاپ کا (از قلم نیرنگ خیال)

    قصہ دوسرے لیپ ٹاپ کا باب از عینیت پسندی گزشتہ سے پیوستہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ نیا لیپ ٹاپ چند دن میں دے دیا جائے گا۔ دو دن بعد ہارڈ وئیر کے شعبے سے ایک لڑکا سیاہ رنگ کا شاپر سا اٹھائے ہمارے میز تک آ پہنچا۔قریب آنے پر پتا چلا کہ یہ بیگ نما کوئی چیز ہے۔ غور کرنے پر غلط فہمی دور ہوگئی۔ یہ ایک بیگ...
  7. نیرنگ خیال

    قصہ پہلے لیپ ٹاپ کا (از قلم نیرنگ خیال)

    قصہ پہلے لیپ ٹاپ کا باب از عینیت پسندی حالات کی ضرورت اور کمپنی کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ راوی کو ایک عدد لیپ ٹاپ سے نواز دینا چاہیے۔ یہ لیپ ٹاپ لے کر بھاگے گا نہیں۔ پورے گاؤں میں اعلان کروا دیا کہ کمپنی نے ہم پر اعتماد کی انتہا کر دی ہے۔ اب مجھے باقاعدہ ایک لیپ ٹاپ میسر...
  8. نیرنگ خیال

    ایک عادت از قلم نیرنگ خیال

    کہتے سنتے آئے ہیں کہ پرانی عادتیں بھی پاؤں کی زنجیر ہوتی ہیں۔ انسان ان سے جان چھڑانے کی جتنی بھی کوشش کرے، صورت حال "چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی" والی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریٹائر بزرگ گھر کے اندر اور بےروزگار نوجوان گھر کے باہر ہر کسی کی آنکھوں میں کھٹکتے ہیں۔ خیر ہمارا بزرگ افراد...
  9. نیرنگ خیال

    شاہ جی (از قلم نیرنگ خیال)

    یہ ان بھلے دنوں کی بات ہے جب مولوی نے شہر اقتدار میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ دفتر میں مولوی کی نشست ملک صاحب اور چوہدری کے ساتھ تھی۔ شاہ جی ان کے بالکل عقب والی کرسی پر سویا کرتے تھے اور جب کبھی جاگ رہے ہوتے تو فرماتے تھے کہ یہ لوگ میرے عقب میں بیٹھتے ہیں۔ بات ان کی یوں بھی درست تھی کہ شاہ...
  10. نیرنگ خیال

    محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان اور ہم۔۔۔۔۔ (از قلم نیرنگ خیال)

    آج صبح محمداحمد بھائی کی ایک غزل آنکھوں کے سامنے آگئی۔ سنا ہے کہ صبح صبح انسان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت عروج پر ہوتی ہے۔ سو ہم نے بھی جب اس غزل کو دوبارہ پڑھا تو ہم پر کئی راز آشکار ہوگئے۔ احمد بھائی کا ہی ایک شعر کہ پھر آبیاری نخل سخن نہیں ہوتی دل حزیں جو پس چشم تر نہیں ملتا اس کے ساتھ ہی ہم...
  11. نیرنگ خیال

    شوخیاں گستاخیاں

    پرانی بات ہے کہ مرزا بھائی نے مجھ سےالقلم فورم پر ایک گپ شپ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اور کئی ایک دوستوں نے کچھ سوال پوچھے تھے۔ جن کے میں نے اوٹ پٹانگ قسم کے جوابات دیے تھے۔ یونہی خیال آیا ہے کہ اس سارے قصے کو محفل پر بھی لکھ لیاجائے کیوں کہ میری ہر تحریر محفل پر موجود ہے۔...
  12. نیرنگ خیال

    قصہ پھر ایک اور دن کا

    مجھے آج تک اس بات پر حیرانی ہے کہ تاریخ کون لکھتا ہے۔ کیا تاریخ اسی وقت لکھی جاتی ہے جب کوئی واقعہ رونما ہو۔ یا اس کے صدیوں بعد کوئی مؤرخ اٹھ کر آدھے سچے آدھے جھوٹے واقعات اٹھا کر اپنے تخیل کو بروئے کار لا کر تاریخ مرتب کرتا ہے۔ خیر اگر مؤرخ نے تاریخ کو بعد میں لکھنا ہے تو ہمارا اخلاقی فرض ہے...
Top