سلینگ (Slang) کو عموماً عامیانہ زبان، یا بسا اوقات ناشائستہ الفاظ کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ہر غیر رسمی یا مختلف انداز کا لفظ سلینگ نہیں ہوتا ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پرانے الفاظ کو بھی نئے معنوں میں برت کر سلینگ کی صورت دے دی جاتی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ سلینگ الفاظ کسی...