سیماب

  1. عاطف ملک

    سیماب اکبر آبادی شاید جگہ نصیب ہو اس گل کے ہار میں۔۔۔سیماب اکبر آبادی

    غزل شاید جگہ نصیب ہو اس گل کے ہار میں میں پھول بن کے آؤں گا اب کی بہار میں کفنائے باغباں مجھے پھولوں کے ہار میں کچھ تو برا ہو دل مرا اب کی بہار میں گندھوا کے دل کو لائے ہیں پھولوں کے ہار میں یہ ہار ان کو نذر کریں گے بہار میں نچلا رہا نہ سوز دروں انتظار میں اس آگ نے سرنگ لگا دی مزار میں خلوت...
  2. طارق شاہ

    سیماب اکبر آبادی سیمابؔ اکبر آبادی ::::: محفلِ عالَم میں پیدا برہَمِی ہونے لگی ::::: Seemab Akbarabadi

    غزل محِفلِ عالَم میں پیدا برہَمی ہونے لگی زندگی ، خود ہی حرِیفِ زندگی ہونے لگی سعئیِ تجدِیدِ جنُونِ عاشقی ہونے لگی یاد بھی ہونے لگی، فریاد بھی ہونے لگی شرم سے آنکھیں جُھکا دِیں احتیاطِ ضبط نے ! جب ، نظر بھی ترجمانِ بیکسی ہونے لگی دشتِ ایمن میں چراغِ طُور ٹھنڈا ہو گیا جلوہ گاہِ دِل میں،...
  3. طارق شاہ

    سیماب اکبر آبادی سیمابؔ اکبر آبادی ::::: پہنچے تا بہ منزل کیا، سلسلہ یہاں اپنا ::::: Seemab Akbarabadi

    غزل پہنچے تا بہ منزل کیا، سِلسِلہ یہاں اپنا راستے ہیں سب اُن کے اور کارواں اپنا کیا کریں کہِیں قائم عارضی نِشاں اپنا ہے وہی مکاں اپنا، جی لگے جہاں اپنا بزمِ حُسن میں ہُو گا کون ترجُماں اپنا دِل پہ کُچھ بھروسا تھا، دِل مگر کہاں اپنا وقت راہِ منزِل میں ہو نہ رائیگاں اپنا روز رُخ بدلتا ہے...
  4. طارق شاہ

    سیماب اکبر آبادی سِیماب اکبرآبادی ::::: افسانے اُن کے محفلِ اِمکاں میں رہ گئے ::::: Seemab Akbarabadi

    غزلِ سیمؔاب اکبر آبادی افسانے اُن کے محفلِ اِمکاں میں رہ گئے کچھ روز، وہ بھی پردۂ اِنساں میں رہ گئے سو بار ہاتھ اُلجھ کے گریباں میں رہ گئے اب کتنے دِن قدومِ بہاراں میں رہ گئے ؟ کافُور سے بھی عِشق کی ٹھنڈی ہُوئی نہ آگ پھائے لگے ہُوئے دلِ سوزاں میں رہ گئے جتنے نِشاں جُنوں کے تھے لوٹ آئے...
  5. فرخ منظور

    سیماب اکبر آبادی جو تھا برتاؤ دنیا کا، وہی اُس نے کیا مجھ سے ۔ سیماب اکبر آبادی

    جو تھا برتاؤ دنیا کا، وہی اُس نے کیا مجھ سے میں دنیا سے انوکھا تھا کہ وہ کرتا وفا مجھ سے؟ ہوئی ہے آئینہ خانے میں کیا ایسی خطا مجھ سے کہ تیرا عکس بھی ہے آج شرمایا ہوا مجھ سے تپِ فرقت کا شاید کچھ مداوا ہونے والا ہے کہ اب خود پوچھتے ہیں چارہ گر میری دوا مجھ سے مرے پہلو میں دل رکھ کر مجھے قسمت نے...
  6. طارق شاہ

    سیماب اکبرآبادی :::: کیا جانے میں جانا ہے ، کہ جاتے ہو خفا ہو کر -- Seemab Akbarabadi

    غزلِ سیماب اکبرآبادی کیا جانے میں جانا ہے ، کہ جاتے ہو خفا ہو کر ! میں جب جانُوں مِرے دل سے چلے جاؤ جُدا ہو کر تصور آپ کا، کیا کیا فریبِ جلوہ دیتا ہے کہ رہ جاتا ہُوں میں اکثر، ہم آغوشِ ہوا ہو کر وہ پروانہ ہُوں، میری خاک سے بنتے ہیں پروانے وہ دیپک ہُوں، کہ انگارے اُڑاتا ہُوں فنا...
  7. طارق شاہ

    سیماب اکبر آبادی سیماب اکبر آبادی :::: مجھے فکر و سرِ وفا ہے ہنوز -- Seemab Akbarabadi

    سیماب اکبرآبادی مجھے فکر و سرِ وفا ہے ہنوز بادۂ عِشق نارسا ہے ہنوز بندگی نے ہزار رُخ بدلے جو خُدا تھا، وہی خُدا ہے ہنوز او نظر دل سے پھیرنے والے دل تُجھی پر مِٹا ہُوا ہے ہنوز ساری دُنیا ہو، نا اُمید تو کیا مجھے تیرا ہی آسرا ہے ہنوز نہ وہ سرمستِیاں نہ فصلِ شباب عاشقی صبر آزما ہے ہنوز دل...
  8. کھوکھر

    مبارکباد سیماب جی کے ایک ہزار مراسلے

    السلام علیکم سیماب جی محفل پر ایک ہزار پیغام مکمل کرلیے ہیں ہم سب کی طرف سے انہیں پہلا ہزاری منصب مبارک ہو
  9. طارق شاہ

    سیماب اکبرآبادی -- اب کیا بتائیں عمرِ وفا کیوں خراب کی

    غزل سیماب اکبرآبادی اب کیا بتائیں عمرِ وفا کیوں خراب کی نوحہ ہے زندگی کا کہانی شباب کی تم نے خبر نہ لی مِرے حالِ خراب کی کالی ہوئیں فراق میں راتیں شباب کی تھی الوداعِ ہوشِ تجلّئِ مختصر میرا تو کام کرگئی جنْبش نقاب کی وہ میرے ساتھ ساتھ مُجسّم تِرا خیال وہ جنگلوں میں سیر شبِ ماہتاب کی...
Top