الفاظ کے الٹ پھیر کا دلچسپ مطالعہ
عبد الخالق بٹ
میر تقی میر کو تدبیریں اُلٹی ہو جانے کا غم تھا اور مصحفی کو اس بات کا دکھ کہ : ’الٹی گنگا بہاتے ہیں آنسو‘ ۔۔۔۔۔ غالب کا مسئلہ ان دونوں کے برخلاف تھا :
’ الٹے پھر آئے درِ کعبہ اگر وا نہ ہوا ‘
ان معتبر شعرا کے اُلٹ پھیر پر تشویش برقرار تھی کہ ایک...