یہ لطیفہ نما واقعہ اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آر بریگیڈیر اے آر صدیقی نے جنرل یحییٰ خان پر اپنی کتاب میں لکھا ہے، واقعے سے پہلے کچھ اس کا پس منظر:
یہ جنوری 1971ء کے اوائل کے دن ہیں، ملک میں پہلے عام اور شفاف انتخابات ہو چکے ہیں۔ عوامی لیگ واضح برتری حاصل کر چکی ہے اور اب قومی اسمبلی کے پہلے...