ممکن نہیں کہ تیری ثنا کا ہو حق اَدا
بعد از خدا بزرگ توہے قصہ مختصر
پیارے آقا ﷺ بہت مسکرانے والے تھے۔ ایک دفعہ اسی بات پر مسکرا دیے کہ ابورمثہ رضی اللہ عنہ کے والد نے آپکے محض یہ پوچھنے پر کہ 'یہ تمہارا بیٹا ہے'،خوب جوش سے رب کعبہ کی قسم کھا لی۔ صلی اللہ تعالیٰ علی محمد۔
مکمل واقعہ یہاں پڑھیں۔
سید عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مجلسی عادات بے حد پاکیزہ اور مقبول تھیں۔ آپ غرباء میں رہ کر خوش ہوتے ، ہر ادنی اور اعلی کو پہلے سلام کرتے ، اگر کوئی ساتھ چلتا تو ہاتھ میں ہاتھ دے دیتے۔ بچوں کے پاس سے گزرتے تو انہیں بھی پہلے سلام کرتے ، مصافحہ کے لئے پہلے ہاتھ بڑھاتے ، کوئی چیز خواہ کس قدر...
انسانیت کی شاید سب سے بڑی بدنصیبی یہ رہی ہے کہ جس کسی کو بھی برسر قوت آنے کا موقع تاریخ میں ملا ہے۔ تلوار کے زور سے، سازش کے بل پر، جمہوری انتخاب کے راستے سے یا کسی اتفاقی حادثے کے تحت – اسی کو اپنے متعلق یہ زعم ہو گیا ہے کہ وہ بنی نوع انسان کا معلم اور زندگی کا مصلح بھی ہے۔ ایسے مصلحین و معلمین...