صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم

  1. فرخ منظور

    تبسم رخسار و لب کی بات نہ زلف و کمر کی بات ۔ صوفی غلام مصطفیٰ تبسم

    رخسار و لب کی بات نہ زلف و کمر کی بات رنگینیِ جمال ہے حسنِ نظر کی بات کیا کیا فسانہ ہائے تمنّا ہوئے دراز کیا کیا بڑھی ہے زندگیِ مختصر کی بات صبحِ شبِ وصال ہو یا شامِ انتظار آخر وہی ہے گردشِ شام و سحر کی بات سایوں میں سو گئے ہیں شبستان کے خیال اِک خواب سی ہے جلوہ گہِ بام و در کی بات رہ رہ کے...
  2. فرخ منظور

    کیا چیز لو گے؟ ۔ صوفی تبسّم

    کیا چیز لو گے؟ کیا چیز لو گے؟ چمچہ کہ تھالی؟ تھالی بھری ہے چمچہ ہے خالی! میں لوں گا تھالی کیا چیز لو گے؟ روٹی کہ کیلا؟ روٹی ہے سب کی، میں ہوں اکیلا! میں لُوں گا کیلا کیا چیز لو گے؟ کیلا کہ بستہ؟ بستہ ہے میرا پھولوں کا دستہ! میں لُوں گا بستہ تب تُم کو مانوں، مل جائے سب کچھ...
  3. فرخ منظور

    آؤ آؤ سیر کو جائیں ۔ صوفی تبسّم

    آؤ آؤ سیر کو جائیں آؤ آؤ سیر کو جائیں باغ میں جا کر شور مچائیں اچھلیں کودیں ناچیں گائیں آؤ آؤ سیر کو جائیں کالے کالے بادل آئے جھوم جھوم کر سر پر چھائے مینہ برسے گا خوب نہائیں آؤ آؤ سیر کو جائیں باغ میں تازہ پھول کھلے ہیں رنگ برنگے پھول کھلے ہیں ہم بھی اپنا رنگ جمائیں آؤ آؤ سیر...
  4. فرخ منظور

    نبی ہمارے ۔ صوفی تبسّم

    نبیﷺ ہمارے وہ حق کی باتیں بتانے والے وہ سیدھا رستہ دکھانے والے وہ راہبر رہنما ہمارے نبی ہمارے، نبی ہمارے درود ان پر، سلام ان پر بلند نبیوں میں نام اُن کا فلک سے اونچا مقام اُن کا ہمارے ہادی خدا کے پیارے نبی ہمارے، نبی ہمارے درود ان پر، سلام ان پر انہی کی خاطر دمک رہے ہیں انہی...
  5. فرخ منظور

    تو زمین، آسماں کا مالِک ۔ صوفی تبسّم

    تو زمین، آسماں کا مالِک تو زمین، آسماں کا مالِک ساری دنیا جہان کا مالِک میرے تن، میری جان کا مالک آسماں پر جو چاند تارے ہیں تو نے یہ نقش سب سنوارے ہیں تیری قدرت کے سب نظارے ہیں بھولے بھٹکون کا رہنما تُو ہے نا امیدوں کا آسرا تُو ہے سب کے دکھ درد کی دوا تُو ہے اپنے دُکھ سب...
  6. فرخ منظور

    میرا خدا ۔ صوفی تبسّم

    میرا خدا جس نے بنائی دنیا جس نے بسائی دنیا ہاں وہ مرا خدا ہے مجھ کو بھی زندگی دی تجھ کو بھی زندگی دی ہاں وہ مرا خدا ہے اُس نے بنائے سارے یہ چاند اور تارے سورج کو روشنی دی پھولوں کو تازگی دی ہاں وہ مرا خدا ہے لیتا ہوں نام اُس کا کرتا ہوں اُس کی پوجا وہ میرا رہنما ہے وہ میرا آسرا ہے ہاں وہ مرا...
  7. فرخ منظور

    رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ ۔ صوفی تبسّم

    رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ گول اور سرخ سا ہے ٹوٹ بٹوٹ رس بھرا مالٹا ہے ٹوٹ بٹوٹ جب وہ پیدا ہوا تو ٹوٹ ہی تھا دوسرے دن بنا ہے ٹوٹ بٹوٹ اصل میں وہ تو ایک لڑکی تھی یوں ہی لڑکا بنا ہے ٹوٹ بٹوٹ صبح کو ایک ننھا منّا تھا شام تک بن گیا ہے ٹوٹ بٹوٹ ٹوٹیاں یا بٹوٹیاں جو ہیں اُن میں سب...
  8. فرخ منظور

    ہر جگہ ایک سا ہے ٹوٹ بٹوٹ ۔ صوفی تبسّم

    ہر جگہ ایک سا ہے ٹوٹ بٹوٹ گرچہ چھوٹا بڑا ہے ٹوٹ بٹوٹ ہر جگہ ایک سا ہے ٹوٹ بٹوٹ گیند بلّے کا وہ کھلاڑی ہے ٹسٹ میں کھیلتا ہے ٹوٹ بٹوٹ کام آتا نہیں ہے یاروں کے کِس مرض کی دوا ہے ٹوٹ بٹوٹ جسم پر اُس کے کوئی ماس نہیں چیل کا گھونسلا ہے ٹوٹ بٹوٹ جس طرف بھی گیا نظر بٹّو راستے میں...
  9. فرخ منظور

    ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار۔ صوفی تبسّم

    ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار اپنے ہوں یا ہوں بیگانے کوئی جانے یا نہ جانے ٹوٹ بٹوٹ ہے سب کا یار ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار گورا ہو یا کوئی کالا چھوٹا ہو یا داڑھی والا سب کرتے ہیں اس سے پیار ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار بھائی بہنوں کو ترسائے جو مل جائے خود ہی کھائے نقد ملے یا ملے اُدھار ٹوٹ بٹوٹ بڑا ہشیار...
  10. فرخ منظور

    ٹوٹ بٹوٹ کے مہمان ۔ صوفی تبسّم

    ٹوٹ بٹوٹ کے مہمان ٹوٹ بٹوٹ کے گھر میں آئے دو چوہے مہمان اِک چوہا تھا بھولا بھالا، اِک چوہا شیطان ٹوٹ بٹوٹ کے گھر میں آئے دو چوہے مہمان ٹوٹ بٹوٹ نے ہاتھ ملایا، جھُک کر کیا سلام پھر بولا “یہ گھر ہے تمہارا، سمجھو مجھے غلام جو کچھ چاہو منہ سے مانگو، حاضر ہے یہ جان“ ٹوٹ بٹوٹ کے گھر میں آئے دو چوہے...
  11. فرخ منظور

    ٹوٹ بٹوٹ کی کہانی - صوفی تبسّم

    ٹوٹ بٹوٹ کی کہانی چھوٹی سی ایک کہانی ہے لیکن وہ بڑی پرانی ہے ملتان کے پاس اِک بستی تھی بستی میں خلقت بستی تھی اس بستی میں جو رہتے تھے سب اس کو نگری کہتے تھے اس نگری میں سب نائی تھے سب ٹوٹ بٹوٹ کے بھائی تھے کوئی کہیں کا رہنے والا ہو کوئی گورا ہو یا کالا ہو وہ لمبے ہوں یا...
  12. فرخ منظور

    ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے ۔ صوفی تبسّم

    ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے شہر میں جتنے لوگ ہیں رہتے سب اس کو پہچانتے ہیں بوڑھے بچے، ننھّے منّے سارے اُس کو جانتے ہیں کون ہے جو اس کو نہ جانے سب کا دیکھا بھالا ہے ٹوٹ بٹوٹ کی بات نہ پوچھو ٹوٹ بٹوٹ نرالا ہے ٹوٹ بٹوٹ کی بہنیں کالی ابّا، امّی،...
  13. فرخ منظور

    مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ ۔ صوفی تبسّم

    مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ آج چپ چاپ سب کھڑے ہوجاؤ شان سے آرہا ہے ٹوٹ بٹوٹ آج کوئی نہ اور بات کرو مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ ساتھ اپنے وہ لے کے آیا ہے ایک لمبی قطار چوہوں کی پانچ دس بیس کی قطار نہیں پُورے اسّی ہزار چوہوں کی شان سے آرہا ہے ٹوٹ بٹوٹ مدرسے جا رہا ہے ٹوٹ بٹوٹ...
  14. فرخ منظور

    ٹوٹ بٹوٹ نے کر لی شادی ۔ صوفی تبسّم

    ٹوٹ بٹوٹ نے کر لی شادی کچھ ہمجولی کچھ ہمسائے کچھ اپنے کچھ لوگ پرائے ٹوٹ بٹوٹ کو ملنے آئے ٹوٹ بٹوٹ کی بولی دادی ٹوٹ بٹوٹ نے کرلی شادی اب نہ وہ شوخی اب نہ وہ شیخی اب نہ وہ اُس کی دھینگا مشتی ختم ہوئی سب ہا ہا ہی ہی ختم ہوئی ساری آزادی ٹوٹ بٹوٹ نے کرلی شادی اب نہ وہ رونق ہے نہ وہ...
  15. فرخ منظور

    ٹوٹ بٹوٹ کی آپا - صوفی تبسّم

    ٹوٹ بٹوٹ کی آپا اِک ننھی منّی لڑکی ہے وہ اپنے گھر میں رہتی ہے گھر والے اس سے ڈرتے ہیں وہ ہر اک سے یہ کہتی ہے سُن لو میں بے بی پاپا ہوں میں ٹوٹ بٹوٹ کی آپا ہوں ظاہر میں “آکا باکا“ ہے لیکن وہ بڑی لڑاکا ہے کچھ کہو تو فوراً لڑتی ہے لڑتی ہے اور رو پڑتی ہے یہ کہ کر شور مچاتی ہے سُن لو میں بے بی پاپا...
Top