یمنی کھچڑی ذرا احتیاط سے کھائیے
وسعت اللہ خان
جن زیدی شیعوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے خلیجی ساتھی آج یکجا ہیں کبھی یمن پر ہزار برس حکومت کرنے والے یہی زیدی شیعہ سعودیوں اور ان کے اتحادیوں کی آنکھ کا تارہ تھے اور بات بھی زیادہ پرانی نہیں۔جب جمال عبدالناصر نے عرب اتحاد کا قوم پرست جھنڈا اٹھایا...