ربط کیاجسم وجاں سے اٹھتاہے
پردہ اک درمیاں سے اٹھتا ہے
تو ہی رہتا ہے دیر تک موجود
بزم میں تو جہاں سے اٹھتا ہے
٭
اک ہیولا ہے گھر خرابی کا
ورنہ کیاخاک گھرمیں رکھا ہے
رات دن دھوپ چھاؤں کا عالم
کیا تماشا نظر میں رکھا ہے
٭
اپنی شادابئ غم کامجھے اندازہ ہے
روح کا زخم پرانا ہے مگر تازہ ہے...