طالب جوہری

  1. منہاج علی

    غالب کا ایک شعر۔۔۔ علامہ طالب جوہری

    ’’اچھی خطابت، اچھی بات اور اچھا شعر اُس وقت تک پوری طرح محسوس نہیں ہوتا جب تک یہ طے نہ ہوجائے کہ متکلّم یا شاعر کے ذہن میں کس لفظ کی کیا قیمت ہے۔ اور اس کے ذہنی پس منظر میں اس لفظ کے لیے کیا تاثرات موجود ہیں۔ اس فلسفے کی بہت واضح مثال غالب کا ایک شعر ہے۔ تھی وہ اک شخص کے تصوُّر سے اب وہ رعنائیٔ...
  2. چوہدری لیاقت علی

    الفت کی رسم و راہ سے اتنا وہ بے پروا نہ تھا، علامہ طالب جوہری

    الفت کی رسم و راہ سے اتنا وہ بے پروا نہ تھا کل اجنبی بن کر ملا، پہلے تو وہ ایسا نہ تھا اس سال کے سیلاب سے سارے کگارے کٹ گئے دریا کے پیچ و تاب کا ساحل کو اندازہ نہ تھا جب قربتوں کی چھاؤں میں اترے حیا کے قافلے بڑھتے قدم خود رک گئے آگے کوئی رستہ نہ تھا پلکوں کی چھاگل توڑ کر رزق زمیں بنتے رہے ان...
  3. چوہدری لیاقت علی

    گاؤں کے اک چھوٹے سے گھر میں کچھ لمحے مہتاب رہا ۔ طالب جوہری

    گاؤں کے اک چھوٹے سے گھر میں کچھ لمحے مہتاب رہا لیکن اس کی یاد کا پورا برسوں تک شاداب رہا اپنی ساری گم شدہ بھیڑیں جمع تو کیں چرواہے نے ان بھیڑوں کے پیچھے پیچھے پورے دن بے تاب رہا فصل خزاح کی شاخ سے لپٹا بیلے کا اک تنہا پھول کچھ کلیوں کی یاد سمیٹے راتوں کو بے خواب رہا بچھڑے تھے تو ساکت پلکیں...
  4. چوہدری لیاقت علی

    طواف کرتا ہے اک پرندہ صنوبروں کا ۔ علامہ طالب جوہری

    طواف کرتا ہے اک پرندہ صنوبروں کا کہ تیز آندھی میں کیا بھروسہ ہے شہیروں کا میں اپنی یاروں سے کوئی صورت تراش لوں گا میں کس خوشی میں اٹھاؤں احسان پتھروں کا دیار وحشت میں کوئی نقارہ بج رہا ہے نواح دل سے قریب ہے کوچ لشکروں کا زمین کے زخم دیکھتا ہوں تو سونچتا ہوں گناہ یہ فوجیوں کا تھا یا سمندروں کا...
  5. فرخ منظور

    قصیدہ از علامہ طالب جوہری

    قصیدہ دل کہ اک طوفاں زدہ کشتی بہ موجِ اشکِ غم جس کا افسانہ شکستہ بادباں پر ہے رقم دل کہ گھر اللہ کا لیکن بتوں کی جلوہ گاہ فطرتاً وہ کس قدر معصوم لیکن متہم اور اس تہمت کے پس منظر میں اُن جذبوں کی دھوم جن کی ہر لغزش خود اپنی حد میں بے حد محترم آدمی اِک بے سہارا ناؤ مانجھی کے بغیر زندگی اندھے...
  6. فرخ منظور

    لفظ و معنی کیا ہیں، حرف و صوت کی دنیا ہے کیا ۔ علامہ طالب جوہری

    غزل لفظ و معنی کیا ہیں، حرف و صوت کی دنیا ہے کیا دل نے سمجھایا تھا کیا، اور عقل نے سمجھا ہے کیا یہ زمیں کیسی ہے اور جنگل کا سنّاٹا ہے کیا ہاتھیوں کا غول اس میدان سے گزرا ہے کیا کیوں پرندے اپنے اپنے گھونسلوں سے اُڑ گئے ان گھنی شاخوں میں پوشیدہ کوئی چیتا ہے کیا اس کو جھینگر کی صدا نے ریزہ...
  7. فرخ منظور

    سرِ آغاز ۔ علامہ طالب جوہری

    سرِ آغاز حدودِ سود و زیاں سے آگے قدم نکلتا نہیں کسی کا جہاں نے لیں کروٹیں ہزاروں، مزاج بدلا نہ آدمی کا یہی تمدّن کا ماحصل ہے، یہی ہے تہذیب کا تقاضا کوئی تو بیٹھا مزے سے تاپے، مکان جلتا رہے کسی کی چمن میں ہر پنکھڑی بکھر کے کہے گی رودادِ قیدِ ہستی بمقتضائے اصولِ فطرت ابھی تو منہ بند ہے کلی کا...
  8. نوید صادق

    انتخاب علامہ طالب جوہری

    کتب: پسِ آفاق ، حرفِ نمو شاعر: علامہ طالب جوہری انتخاب: نوید صادق، احمد فاروق
Top