اللہ کے محبوبِ طرحدار کا چہرہ
خلاق کا شہ کار ہے سرکار کا چہرہ
یادِ رخِ جاناں ہی سے فرصت نہیں ملتی
ہم نے کبھی دیکھا نہیں اغیار کا چہرہ
سائل کو ضرورت نہیں اُس در پہ صدا کی
پڑھ لیتے ہیں سرکار طلب گار کا چہرہ
واللیل کا مفہوم ہے زلفِ شہ خوباں
والشمس ہے اللہ کے دلدار کا چہرہ
خالی رہا دامانِ طلب...
طارق سلطانپوری --- دبستانِ رضا کا گُلِ سرسبد
ما حلقہ بگوشِ سخنِ عشق و جنونیم
صاحبزادہ سید وجاہت رسول قادری
سیدی الوریٰ احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت لکھنا، پڑھنا اور سننا بامرِ الٰہی ایک عظیم عبادت ہے۔ اہلِ ایمان کو اللہ تعالیٰ نے بارگاہِ سیدعالم صلی اللہ علیہ وسلم...