زمانۂ قدیم کی شاعری میں ہمیشہ حُسن و عشق ، دُکھ ، درد ، غم ، ستم ، محبوب کے خدوخال اور اُس کی بے رخی و بے وفائی کا تذکرہ رہا ہے ، اور دیگر کئی موضوعات میں سے ، مے اور میخانے پر مے پرست شعرا کے علاوہ دیگر شعرا نے بھی کئی ہزار اشعار رقم کیے۔ لیکن آج کے دور کی اکثر شاعری میں "چائے " پر اشعار ملتے...
محمد احمد کٹہرے میں
تحریر: محمد احمدؔ
کمرہء عدالت میں روشنی کافی کم تھی، اس ملگجی روشنی میں سب چہرے دھندلے دھندلے نظر آ رہے تھے۔ تاہم اس کے باوجود، میں تمام حاضرین کے تاثرات بخوبی دیکھ سکتا تھا۔ سب لوگ اپنی اپنی نشستوں پر براجمان میری ہی طرف دیکھ رہے تھے۔ میں کٹہرے میں شرمندہ شرمندہ کھڑا تھا۔...
اُڑنے نہ پائے تھے ۔۔۔
ایک سوال کے ممکنہ جوابات تلاش کرنے کی ایک سعی!
تحریر: محمد احمد
ہمارے نوجوان عشق میں کیوں گرفتار ہوتے ہیں؟
مسکرا لیجے! آپ بھی کہیں گے یہ کیسا سوال ہے؟ یہ تو فطری بات ہے۔ کلیوں نے کھلنا کیسے جانا، موجوں نے ملنا کیسے جانا، وغیرہ وغیرہ۔ بلکہ اگر آپ ان مثالوں پر اکتفا نہ بھی...
ظہیراحمدظہیر کی غزل کے چند اشعار کا تیاپانچہ کرنے کی اپنی سی کوشش:
پوری غزل پڑھتے ہوئے ایک ہی بات سمجھ آتی ہے کہ جو بھی شاعر اپنے تئیں سمجھتا تھا، ویسا تھا نہیں۔ یعنی وہ سمجھتا کچھ اور تھا، ہوتا کچھ اور تھا۔ آئیے ہم سمجھتے ہیں کہ شاعر کیا سمجھتا تھا، لوگ اس بات کو کیا سمجھتے تھے اور حقیقت کیا...
مشاعرہ، تہذیب اور انڈے ٹماٹر
از: محمد احمد
مشاعرہ ہماری تہذیبی روایت ہے۔ یعنی روایت ہے کہ مشاعرہ ہماری تہذیب کا علمبردار ہوا کرتا تھا۔ یہاں دروغ بر گردن راوی کا گھسا پٹا جملہ شاملِ تحریر کر دینا خلاف عقل نہ ہوگا کہ راوی کے نامہٴ سیاہ میں جہاں معصیت کے اتنے انبار لگے ہیں، وہاں ایک اور سہی۔
بھلے...
منظر:
ایک وسیع و عریض کمرے میں ایک بڑی سی میز کے گرد چند کرسیاں ترتیب سے لگی ہیں۔ کمرے میں ہلکی ہلکی نیلگوں روشنی ماحول کو کسی بھی گفتگو کے لیے سازگار بنا رہی ہے۔ چھت پر لگے اے سی یونٹ کمرے کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ لوگو ں کے درجہ حرارت کا ذکر ابتدائی منظر میں غیر مناسب حرکت ہے۔...
تحفہ
٭
ٹیکس سے بچنا ہے اب، سرکار تحفہ دیجیے
سیلری ہے مجھ پہ اب اک بار، تحفہ دیجیے
کار لینے پر بھی اور اس کو چلانے پر بھی ٹیکس
بینک والوں سے یہ کہیے، کار تحفہ دیجیے
ہے اگر اولاد کے خوشحال مستقبل کی فکر
اپنے بچوں کو بھی کاروبار تحفہ دیجیے
٭٭٭
محمد تابش صدیقی
تازہ تحریر (کل کی) اہلِ محفل کے نام
عقل ہے محوِ تماشا
محمد احمدؔ
رحیم چاچا اچھے خاصے گدھے تھے اور میں اُن کا بھی گدھا تھا۔
یوں تو گدھا ہونے میں کوئی خاص برائی نہیں ہے لیکن جب انسانوں میں گدھے کے نام سے سے منسوب خصوصیات والے لوگ دیکھتا ہوں تو مجھے کافی شرمندگی ہوتی ہے۔ ان میں سے بھی کچھ لوگ تو...
منہ دھو رکھیے
فیس واش کی فسوں کاریاں
از ۔۔۔ محمد احمدؔ
منہ دھو رکھنے کا مشورہ زندگی میں کبھی نہ کبھی آپ کو بھی ضرور ملا ہوگا۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ نے اسے مشورہ سمجھا ہی نہ ہو۔ اگر سمجھا ہوتا تو طبیعت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد بھی صاف ہو جاتی۔ لگے ہاتھ چہرے کا نکھار ، طعنے کی پھٹکار کو کچھ...
تعریف غزل کی
محمد احمدؔ
وکیپیڈیا کے مطابق غزل کے لغوی معنی ہیں"عورتوں سے باتیں کرنا" یا "عورتوں کی باتیں کرنا"۔ تاہم اس تعریف میں لفظ "یا" بہت اہم ہے ورنہ اگر آپ کسی خاتون سے دیگر خواتین کی باتیں کرنا شروع کردیں تو غزل کہیں پیچھے رہ جائے گی اور باقی ماندہ شعراء آپ کا مرثیہ لکھ رہے ہوں گے۔...
شاہدرے کے قریب ایک لڑکی نظر آئی۔ اس کی ہلکی ہلکی مونچھیں تھیں۔ چال ڈھال سب لڑکوں کی سی تھی۔ نام بھی عبدالطیف گویا مردانہ تھا۔ ہم نے پیش کاروں کو حکم دیا کہ اس کے باپ سے مل کر تحقیق کریں۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ عبداللطیف لڑکا ہی تھا اور کسی مقامی کالج میں پڑھتا تھا۔ خدا جانے ہم کو یہ کیسے...
ظالم سماجی میڈیا
محمد احمد
ہم ازل سے سُنتے آ رہے ہیں کہ سماج ہمیشہ ظالم ہوتا ہے اور سماج کے رسم و رواج زیادہ نہیں تو کم از کم دو محبت کرنے والوں کو جکڑ لیا کرتے ہیں۔ شکر ہے کہ ہم اکیلے ان کی مطلوبہ تعداد کو کبھی نہیں پہنچے سو حضرتِ سماج جکڑالوی سے بچے رہے ۔ تاہم جانے انجانے میں ہم سماجی...
یہ ایک اشتہار ہے۔ لیکن چونکہ عام اشتہاروں سے بہت زیادہ طویل ہے اس لیے شروع میں یہ بتا دینا مناسب معلوم ہوا ورنہ شاید آپ پہچاننے نہ پاتے۔
میں اشتہار دینے والا ایک روزنامہ اخبار کا ایڈیٹر ہوں۔ چند دن سے ہمارا ایک چھوٹا سا اشتہار اس مضمون کا اخباروں میں یہ نکل رہا ہے کہ ہمیں مترجم اور سب ایڈیٹر کی...
السلام و علیکم ! نوید ظفر کیا نی کی کچھ نمکین غزلیں میرے ہاتھ لگی ہیں ۔۔ محفل پہ ڈھونڈنے سے نہیں ملیں تو سوچا یہاں شیئر کر دوں ۔
متھے لگا تو اب کے مع پنگا تمام شد
ہم بھی گئے تو ساتھ ہی انڈیا تمام شد
اِس بار بھی پکارتے پھرتے ہیں حکمراں
پھر کوئی حادثہ اور پنامہ تمام شد
مہمان کی ہے توند یا...
مژگاں تو کھول!
محمد احمدؔ
اگر آپ تاریخ سے دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ نے کئی ایک جگہ سنا اور پڑھا ہوگا کہ سنہ سترہ سو فلاں فلاں میں فلاں صاحب کی ولولہ انگیز تقریر سے قوم میں بیداری کے لہر دوڑ گئی ۔ اور پھر 60 سال بعد فلاں فلاں واقعے کے ظہور پذیر ہونے سے ملت جاگ اُٹھی ۔ اور پھر 90 سال بعد فلاں سانحے...
عید کےدن اصلی خواتین گوشت دھونےاور سنبھالنے میں مصروف ہونگی:thinking: لہذا اس روز فیسبک پرنظر آنے والی:sigh:خواتین آئی ڈیز کو مشکوک نظروں سے دیکھا جاسکتا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!
:waiting::waiting::waiting::waiting:
شاعروں کا ڈوپ ٹیسٹ
از محمد احمد
کھیلوں کی دنیا سے وابستہ لوگ جانتے ہیں کہ بہت سے کھلاڑی /ایتھلیٹس کارکردگی کو بڑھانے کے لئے دوائیں استعمال کرتے ہیں تاہم ان دواؤں کا استعمال کھیل کی روح کے منافی سمجھا جاتا ہے ۔ اور اس عمل کی روک تھام کے لئے کھلاڑیوں کی جانچ بذریعہ ڈوپ ٹیسٹ کی جاتی ہے۔ ٹیسٹ...
بھٹو مرحوم کی روح سے معذرت کے ساتھ!
(مراسلہ ہٰذا محض ازراہِ تفنن شائع کیا جا رہا ہے۔ مراسلہ نگار کی پی پی پی یا کسی دوسری، تیسری، چوتھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہ ہے۔ مراسلہ نگار کسی قسم کی شماتتِ ہمسایہ، نقصانِ مایہ، سر پھٹول، توتکار کا ذمہ دار نہ ہو گا۔ کسی صاحب کو اعتراض ہو تو تصویر میں...
جس طرح ادبیات میں غزل کو عرب، رباعی کو ایران، ہائیکو کو جاپان، افسانے کو روس اور ڈرامے کو یونان کے شناختی کارڈ کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے اسی طرح گیت کو ساکنانِ برِ صغیر کے سفلی و نورانی جذبات کا بہترین ترجمان قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس مضمون میں ہمارا مدعا یہی ہے کہ اس ورثۂِ آبا کی نئی ہیئت کی تفہیم...