واہ رے کراچی
میں ہتھیلی پہ جان رکھتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
فون, بٹوہ چپھائے رہتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
ڈھیروں روپیہ کرایہ دیتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
باغ میں آنکھیں بند رکھتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
نیند میں آنکھ کھولے رہتا ہوں
جب ترے شہر سے گزرتا ہوں
نیند دفتر میں پوری...
پڑے ہیں تھپّڑ کے ساتھ جوتے بہت زیادہ بِلا ارادہ
کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ
طلب کیا، دے کے دھمکیاں آج اُس کی بیگم نے سُوٹ چونکہ
تبھی مِلاتا ہے لال مرچوں میں وہ بُرادہ بِلا ارادہ
نہ پوچھ تعداد بالکوں کی، نواسیاں جس کی ہیں نواسی
پچاس پوتوں کا بن گیا ہے وہ آج دادا بِلا اراد...
ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم
جس کی سینڈل سے ہو کی جاتی مُرمّت کم کم
کرتے رہتے ہیں یہاں گاؤں کے کنگلے بھی بہت
"شہر میں رزق تو وافر تھا محبت کم کم"
ووٹ لینا ہو تو در در ہیں بھٹکتے پھرتے
پھر نظر آتے ہیں اربابِ سیاست کم کم
پانچ دیوان ہیں چھَپوائے ہوئے شاعر نے
پائی جاتی ہے مگر اُن میں فراست...
آج سوچا ہے کہ کچھ لکھوں مٹن کی شان میں
شاعری موجود تھی پہلے نہ اِس میدان میں
جب نہیں اُردو میں ہے اس لفظ کا نعم البدل
کیوں نہ انگلش میں یا پنجابی میں ہی کی جائے گَل
ہے مٹن کیا چیز، میرے دوست بتلائیں گے کیا؟
سوچ کر ڈھینچوں کا بھی کچھ لوگ شرمائیں گے کیا؟
ٹھیک ہے، خود ہی لُغت سے دیکھ لیتا ہوں...
کیمپس اور میں
طبیعت میری ہی قابل نہیں ہے
میں بگڑا ہوں ،بگڑتا جا رہا ہوں
تربیت کیا کریں گے اہلِ دانش
میں اپنی تربیت کب چاہ رہا ہوں
اگر میں تربیت ہی سے سنبھلتا
تو پھر میں کیوں بگڑتا جا رہا ہوں
میں گرچہ علم کا طالب نہیں ہوں
کلاسز میں کیوں پایا جا رہا ہوں
صبح کو آ رہا ہوں دس بجے کچھ
اور واپس...
قیافہ
کہہ رہا تھا اک فقیرِ رہ نشیں "فٹ پاتھ "سے
اب تو کچھ ایسا نطر آتا ہے ان حالات سے
ملکِ اسلامی میں نافذ ہو گا لچکیلا نظام
کیبرے میں رقص کرنے والیوں کے ہاتھ سے
صورتِ حالات
محکومی کی زنجیر کہ ٹوٹے بھی نہ چھوٹے
روشن ہوئ صبح مگر رات میں ہم ہیں
کچھ...
احمد فراز مرحوم کی زمین میں محترم امیر الاسلام ہاشمی کی غزل۔۔۔ بزرگشاعر نے اس میں سنجیدہ مضامین بھی باندھے ہیں اور مزاحیہ بھی، جناب کا میدان مزاح ہی ہے اسلیے مزاح کے زمرے میں ڈالنا مناسب سمجھا۔ میری رائے میں ہاشمی صاحب کی یہ پیروڈی نما غزل بجائے خود ایک بہترین غزل ہے۔
سنا ہے اسکو بہت سے...
ننھے کے ابّا سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رونقِ دفتر کیا تو نے مرا خانہ خراب
چند گھنٹہ آتا ہے گھر میں مرے بن کر عذاب
اِس طرح آماجگاہِ شور و شر بن جائے گا
کیا خبر تھی تیرا دفتر میرا گھر بن جائے گا
ایک دو بچوں کی خواہش تھی مجھے بھی جانِ جاں
تو نے...
نئي حد بندياں ہونے کو ہيں آئين گلشن ميں
کہو بلبل سے اب انڈے نہ رکھے آشيانے ميں
پچھتر لاکھ اک بيکار مد ميں صرف کرديں گے
رعايا کيلئے کوڑي نہيں جن کے خزانے ميں
جو ارزاں ہے تو ان کي متاع آبرو ورنہ
ذرا سي چيز بھي بے حد گراں اس زمانے ميں
جفا و ظلم نصب العين ہوگا جس حکلومت کا
يقينا خاک ہو...
دونوں مکان چپکے سے جوئے میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے
مشکل ہے کہ پھر نقد کی جانب نظر کرے
اک بار جس کو پڑ گئے چسکے ادھار کے
غم روزگار کے بھی کڑے ہیں بہت مگر
دکھ اس سے بھی زیادہ ہیں بے روزگار کے
عینک لگا کے دیکھتے ہیں اس کی سمت ہم
جب دیکھتا ہے وہ ہمیں عینک اتار کے...
چاند کو ہاتھ لگا آئے اہل ہمت
ان کو یہ دھن ہے کہ اب جانب مریخ بڑھیں
ایک ہم ہیں کہ دکھائی نہ دیا چاند ہمیں
ہم اسی سوچ میں ہیں عید پڑھیں یا نہ پڑھیں
بھینس رکھنے کا تکلف ہم سے ہو سکتا نہیں
ہم نے سوکھے دودھ کا ڈبا جو ہے رکھا ہوا
گھر میں رکھیں غیر محرم کو ملازم کس لیئے
کام کرنے کے لیئے ابا جو...
کل چودھویں کی رات تھی آباد تھاکمرہ ترا
ہوتی رہی دھک دھک دھنا، بجتا رہا طبلہ ترا
شوہر، شناسا، آشنا، ہمسایہ، عاشق، نامہ بر
حاضر تھا تیری بزم میں ہر چاہنے والا ترا
عاشق ہیں جتنے دیدہ ور، تو سب کا منظورِ نظر
نتھا ترا، فجّا ترا، ایرا ترا، غیرا ترا
اک شخص آیا بزم میں، جیسے سپاہی رزم میں
کچھ نے...
مجھ پہ تہمت اہل فن کی یوں بھی صبح و شام ہے
عالمِ فتنہ گری میں میرا اول نام ہے
ذکر میرا جب سنا تو کہہ دیا شیطان نے
بھائی " گڑبڑ" ہوں جہاں میرا وہاں کیا کام ہے
(سکندر حیات گڑبڑ)
پاگل عادل آبادی (اصل نام : احمد شریف) ، حیدرآباد - انڈیا کے مقبول عام مزاحیہ شاعر تھے۔ (اُن کا انتقال حال ہی میں ہوا ہے)۔ کسی بھی مشاعرے کو کامیاب بنانے کے لئے ان کی موجودگی ضروری سمجھی جاتی تھی۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ادبی تقاریب میں بھی انہیں بلایا جاتا تھا۔ ان کی کئی مشہور نظمیں اور غزلیں...
کمپیوٹر نظم
تم ہی تو میری آنکھوں کا کرسر ہو
تیرا آئی میک جیسا بدن
پنٹیم جیسی چال کا میں دیوانہ ہو گیا ہوں
تم ہی تو میری زندگی کا یو پی ایس ہو
جب سے تمہیں اپنے ڈریم ڈاٹ کوم پر ڈاؤنلوڈ کیا ہے
میری پوری زندگی ہی ری بوٹ ہو گئی ہے
پہلے تو میں گھنٹوں بار چیٹ روم میں
پریٹی گرل اور کیوٹ فیس کو...
میں تو شعر ہُوں کسی اور کا،مِری شاعرہ کوئی اور ہے
نہ ردیف تھوڑا سا مختلف،نہ ہی قافیہ کوئی اور ہے
میں تو سمجھی میرا جمال ہے،جسے شاعری میں کمال ہے
مُجھے پاس جا کے خبر ہُوئی کہ یہ کلمُووا کوئی اور ہے
مجھے ایک چڑیل نے آ لیا،تبھی جا کے مجھ کو خبر ہُوئی
مجھے جس میں چِلاّ تھا کاٹنا وہ تو دائرہ...
چمن ہے ابر ہے ٹھنڈي ہوا ہے کيا سمجھے؟
اسي سے آپ کو نزلہ ہوا ہے کيا سمجھے؟
وہ جس نے قيس وغيرہ کي جان لے لي تھي
مرض ہميں بھي وہي ہو گيا ہے کيا سمجھے؟
جسے محلے ميں رشتہ کوئي نہيں ديتا
وہ اب تمہارے يہاں آرہا ہے کيا سمجھے؟
اندھيري رات ميں ٹوٹو کہ روز روشن ميں
ہمارے ملک ميں سب کچھ روا ہے...
دوستو مجھے برقی ڈاک سے ملی ہے یہ نظم ۔ ۔ ۔ اچھی لگی سو حاضر ہے ۔ ۔
-------------------------------------------------------------------
یہ ڈاکومنٹ، یہ میٹنگ، یہ فیچر کی دنیا
یہ انساں کی دشمن ، یہ کرسرز کی دنیا
یہ ڈیڈ لائن کی بھوکی ، منیجمنٹ کی دنیا
یہ پروڈکٹ اگر بن بھی جائے تو کیا ہے ؟...