پادشاہِ سلطنتِ تیموریہ «نصیرالدین محمد ہُمایون» کا ایک تُرکی قِطعہ
پادشاہِ سلطنتِ صفَویہ «شاہ عبّاسِ اوّل صفَوی» کے کتابدار «صادِقی بیگ افْشار» نے ۱۰۰۷ھ میں «مجمعالخواص» کے نام سے مشرقی تُرکی میں ایک تذکرۂ شُعَراء لکھا تھا۔ وہ اُس تذکرے میں «هُمایون پادشاه» کے ذیل میں لِکھتے ہیں:
"وہ حد سے...