تیرہویں سالگرہ

  1. نبیل

    دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

    عزیز محفلین، السلام علیکم محفل فورم کی سالگرہ کے مہینے جولائی کا اختتام ہونے کو ہے۔ اس مرتبہ سالگرہ کی سرگرمیاں قبل از وقت شروع کر دی گئیں اور احباب نے بھی یہ سالگرہ خاصے پررونق انداز میں منائی ہے ۔ :) سالگرہ کی تقریب ختم ہونے کے بعد بھی ہمیں بہرملاقات کوئی نہ کوئی تقریب منعقد کرتے رہنا چاہیے۔...
  2. نبیل

    اردو کمپیوٹنگ کا مستقبل کیا ہے؟

    مستقبل کا اصل علم سوائے اللہ تعالی کے کسی کو نہیں ہے، البتہ ہم ماضی اور حال کے کچھ حقائق کا جائزہ لے کر مستقبل کے بارے میں کچھ اندازے لگا سکتے ہیں۔ مستقبل کے منظر نامے کو کسی حد تک جاننے کے لیے جن فیکٹرز کا مطالعہ کیا جاتا ہے انہیں میگاٹرینڈز کہا جاتا ہے۔ اور اگر ٹیکنالوجی کے مستقبل کا اندازہ...
  3. لاریب مرزا

    تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

    کہتے ہیں کہ یادِ ماضی عذاب ہے لیکن کبھی کبھی ماضی کے دریچوں میں جھانکنا بہت خوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اور یاد بھی احباب کے پہلے تاثر کی ہو تو کھٹی میٹھی باتیں ذہن کے دریچے پہ دستک دیتی ہیں۔ اردو محفل کا حصہ بننے سے پہلے اور بعد میں کچھ احباب کا پہلا تاثر ابھی بھی یاد ہے۔ بہت عرصہ سے یہ تاثرات قلمبند...
  4. فرقان احمد

    تیرہویں سالگرہ آئیوڈین کی کمی!

    ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔' :crying1: صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ...
  5. جاسمن

    تیرہویں سالگرہ اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ پہ تہنیتی پیغامات اور کارڈز

    زیک
  6. جاسمن

    تیرہویں سالگرہ نثر نگار محفلین کو اُن کی نثر سے پہچانیں!

    اردو محفل کا ایک اعزاز یہ بھی ہے کہ یہاں بہت اچھے نثر نگاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ دھاگہ بھی دلچسپ رہے گا کہ ہم اپنے ایسے محفلین کو اُن کی نثر نگاری کے پیراگراف سے پہچانیں۔ نثر نگار کی نثر سے ایک پیراگراف دیا جائے گا اور اُس سے ہم محفلین نثر نگار کا...
  7. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ پر سرگرمی کا گراف

    السلام علیکم، میں نے محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا قبل از وقت اعلان کر دیا تھا۔ اس کی ایک اہم مقصد دو ملین پیغامات کے ہدف کو عبور کرنا بھی ہے۔ اس لڑی میں فورم کی حالیہ سرگرمی کا گراف پیش کیا جائے گا۔ ذیل کے گراف سے گزشتہ چند روز کی پیشرفت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ ذیل کے گراف...
  8. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل اینالیٹیکا

    آج کل سوشل میڈیا سائٹس پر یورزر کے ڈیٹا سے ان کی شخصیت کا خاکہ تیار کرنے کا شہرہ ہے۔ محض یوزرز کی لائکس سے ہی ان کی شخصیت کو حیرت انگیز طور پر جانچا جا سکتا ہے۔ محفل فورم پر ایسا کوئی خودکار تجزیاتی نظام موجود نہیں ہے، لیکن خود محفلین ہی ایسی عقابی نظر رکھتے ہیں کہ ایک ریٹنگ ہی سے پہچان جاتے ہیں...
  9. نور وجدان

    تیرہویں سالگرہ کون ہے شاعر؟

    اک نئے سلسلے کا آغاز کرتے ہیں ‍‍‍‍‍‍‍‍ ... محفلین میں سے ہر کوئی دوسرے شاعرانِ محفل کے بارے شعر لکھے گا، باقی ماندہ محفلین شاعرِِ محفل کا نام بتائیں گے ..شاعر اپنے شعر کے بارے میں خود نہیں لکھے گا... اس سلسلے کا آغاز مری جانب سے .. بکھرتا پھول مہکا اس ادا سے کلی کا دل بھی دھڑکا گلسِتاں میں...
  10. جاسمن

    تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

    بہت سے محفلین ایک دوسرے سے کافی اچھی طرح واقف ہیں۔ اگر کہیں کوئی کوئی مراسلہ بغیر نام کے بھی موجود ہو تو بہت سے لوگ جان جائیں گے کہ یہ کس نے بھیجا ہے۔ یہی دیکھ لیں کہ اگر کوئی پرانا محفلین نئے نام سے چلا آئے تو سب پرانے محفلین اُسے پہچان جاتے ہیں۔ مثال سے آپ سب واقف ہیں۔ سورج کو کون چراغ...
  11. جاسمن

    تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ کی تیاریاں

    اردو محفل پہ سب میری طرح سست الوجود نہیں، کچھ بہت متحرک محفلین بھی موجود ہیں۔ پچھلی سالگرہ میں بھی کئی لوگوں نے بہت کام کیا۔ اِس مرتبہ بھی اُن سے اور دیگر سے امید ہے کہ کچھ پہلے جیسا اور بہت کچھ نیا کرنے کا ارادہ کئے ہوں گے۔ تو آجائیں اِس دھاگے میں اور اپنی اپنی تجاویز و مشوروں کی فائلیں ساتھ...
  12. نبیل

    تیرہویں سالگرہ کچھ اعداد و شمار

    السلام علیکم، اب جہاں محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پیغامات کی تعداد کا ایک ہدف بھی سیٹ کر دیا ہے تو فورم کے کچھ حالیہ اعداد و شمار پر نظر ڈال لیتے ہیں۔ اس طرح ہمیں فورم کی موجودہ سرگرمی کے بارے میں کچھ علم ہو جائے گا اور یہ جاننے میں بھی مدد ملے گی کہ ہمیں...
  13. فرقان احمد

    تیرہویں سالگرہ گزر گیا جو زمانہ، اُسے بھلا ہی دو!

    اردو محفل اِس سے قبل بارہ مرتبہ اپنا جنم دن منا چکی ہے۔ ہر برس سالگرہ کی تقریبات مناتے ہوئے مختلف لڑیوں میں دلچسپ نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس لڑی میں ایسی ہی کھٹی میٹھی باتوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ جستہ جستہ!!! اردو محفل کی پہلی سالگرہ پر جب نبیل بھیا نے مبارک بادی لڑی کا آغاز کیا تو...
  14. جاسمن

    تیرہویں سالگرہ تیرہویں سالگرہ پہ وقوع پذیر لطیفے

    کسی تقریب کے دوران بہت سی حماقتیں، مزے مزے کی حرکتیں اور لطیفے سرزد ہوتے ہیں۔تیرہویں سالگرہ پہ نبیل کے پہلے دھاگے سے یہ خیال آیا جب۔۔۔۔۔۔ جی پچاس ہزار تو کچھ بھی نہیں،بہت ہی آسانی سے پورے ہوسکتے تھے اگر قیصرانی بھائی یہاں ہوتے۔ اُن کی محض "ہممم" کی مار تھی یہ ہدف۔ لیکن اب بھی کچھ مشکل نہیں۔...
  15. نبیل

    تیرہویں سالگرہ تک بندی کا مشاعرہ 2018

    السلام علیکم، محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ کا پہلا سلسلہ ہم ہی شروع کیے دیتے ہیں۔ تک بندوں کے مشاعرے میں باقاعدہ شاعر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ :) کرنا یہی ہے کہ آپ نے فورم کے ارکان سے متعلق شعر لکھنے/ تک بندی کرنی ہے۔ سب سے پہلے برادرم محمد تابش صدیقی کے لیے۔۔ تابش کہ ترا سخن ہے تریاق تریہا زنباق...
  16. نبیل

    تیرہویں سالگرہ محفل فورم کی تیرہویں سالگرہ اور ایک اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی

    السلام علیکم، جیسا کہ آپ سب دوستوں کو علم ہے کہ ہم ہر سال محفل فورم کی سالگرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ فورم کی سالگرہ کی تیاری پہلے سے شروع کر لی جاتی ہے اور کئی تعمیری اور تفریحی سلسلوں کا آغاز کیا جاتا ہے اور یوں فورم کی رونق میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ اس سال بھی انشاءاللہ جون کے آخر میں ہم...
Top