یو ٹرن
محمد خلیل الرحمٰن
سو دن ہوئے ہیں کچھ تو بھلا کر دِکھاییے
یو ٹرن کی بھی ایک وزارت بنائیے
اتنے بہت سے ٹرن لیے ہیں جناب نے
جی چاہتا ہے اُنکی کتاب اِک بنائیے
تحریک جو چلائی تھی انصاف کے لیے
یو ٹرن ایک اُس کی بھی خاطر بنائیے
جتنے بھی اعتراض اٹھائے تھے آپ نے
اب وقت ہے کہ اُن کو ذرا بھول...