سید ابولاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ سے ایک بار کسی نے پوچھا کہ آپ نے کبھی کسی ولی اللہ کو دیکھا ہے ؟ سید مودودی رحمہ اللہ نے جواب دیا ہاں ابھی 2 دن پہلے ہی لاہور اسٹیشن پر دیکھا ہے۔ ہماری گاڑی جیسے ہی رکی تو قلیوں نے دھاوا بول دیا اور ہر کسی کا سامان اٹھانے اور اٹھا اٹھا کر بھاگنے لگے لیکن میں نے ایک...
جسے عشق کا تیر کاری لگے
اسے زندگی کیوں نہ بھاری لگے
نہ چھوڑے محبت دمِ مرگ تک
جسے یار جانی سے یاری لگے
نہ ہووے اُسے جگ میں ہر گز قرار
جسے عشق کی بے قراری لگے
ہر اک وقت مجھ عاشقِ پاک کو
پیارے، تری بات پیاری لگے
ولیؔ کو کہے تو اگر اک بچن
رقیباں کے دل میں کٹاری لگے
ولی دکنی
نوٹ: جدید اردو املا...
غزل
( استاد زماں سخنورانِ ہند سالک ازلی جناب مغفرت مآب ولی الدّین احمد آبادی المتخلص بہ ولی )
بیوفائی نہ کر خدا سے ڈر
جگ ہنسائی نہ کر خدا سے ڈر
ہے جدائی میں زندگی مشکل
آ جدائی نہ کر خدا سے ڈر
آر سی دیکھ کر نہ ہو مغرور
خودنمائی نہ کر خدا سے ڈر
اے ولی غیر آستانہء یار
جبھ سائی...