ویلنٹائن ڈے

  1. رحمت اللہ شیخ

    ویلنٹائن ڈے سے اجتناب...

    #valentine_day کسی کو راضی کرنے، دوستوں کو خوش کرنے یا "ماڈرن" بننے کے چکر میں ویلنٹائن ڈے منانے اور اس کی پوسٹس رکھنے سے گریز کریں. خوامخواہ بے حیائی کو تشہیر دے کر دوسروں کے گناہ اپنے سر مت لیں. اسلام نے حلال رشتوں کے ساتھ محبت کی اجازت دی ہے. اور ان رشتوں سے محبت کے لیے کسی ایک دن کو مختص...
  2. رحمت اللہ شیخ

    بے حیائی کا عالمی دن

    بے حیائی کا عالمی دن تحریر: رحمت اللہ شیخ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک طویل عرصے سے غیر مسلم قوتیں اسلامی ممالک میں مغربی رسم و رواج کو عام کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ اسی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مختلف ڈیز کا آغاز کیا گیا جن میں ویلنٹائن ڈے بھی شامل ہے۔...
  3. اردو ڈیزاینر

    14 فروری بطور یوم حجاب ڈیزائن مقابلہ

    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ’’محبت‘‘ ایک ایسا لفظ ہے جو معاشرے میں بیشتر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے۔ اسی طرح معاشرے میں ہر فرد اس کا متلاشی نظر آتا ہے اگرچہ ہر متلاشی کی سوچ اور محبت کے پیمانے جدا جدا ہوتے ہیں۔ جب ہم اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرتے ہیں تو یہ بات چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوتی...
  4. فاتح

    مبارکباد ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک باد

    میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے پاکستان میں 14 فروری یعنی ویلنٹائنز ڈے کی تاریخ ہوا چاہتی ہے، دیگر علاقوں کے رہنے والے احباب اپنے مقامی وقت کے مطابق ویلنٹائنز ڈے کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔۔۔ تو۔۔۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہماری جانب سے تمام محفلین کو ویلنٹائنز ڈے (یومِ محبت) 2017 کی دلی مبارک...
  5. عبدالقیوم چوہدری

    ویلنٹائن ڈے منانے کا اسلامی طریقہ

    اپنی ذاتی سگی حاضر سروس بیوی کو پھول یا گلدستہ دینا مباح اور پسندیدہ فعل ہے، بشرطیکہ گوبھی کا پھول نہ ہو۔ اور ایضًا اسی طرح خاتون کا اپنے ذاتی سگے حاضر سروس شوہر کو پھول یا گلدستہ دینا بھی مباح اور پسندیدہ ہے بشرطیکہ اپنے جیب خرچ سے لے کر دیا جائے۔ منہ بولی بیوی اور منہ بولا شوہر اس فہرست سے...
  6. آصف اثر

    مبارکباد پاکستان کا محبت کے نام پر ویلنٹائن ڈے جیسے فضول دن نہ منانے کا اعلان

    صدر پاکستان ممنون حسین نےخطاب کے دوران ویلنٹائن ڈے کوپاکستانی اور اسلامی روایات کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے نہ منانے کی اپیل کی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں کئی امور پاکستانی اور اسلامی روایات کے خلاف ہیں لیکن محبت کے نام پر اس لچر ثقافت کا فروغ روکنا خوش آئند ہے۔
  7. فاتح

    مبارکباد تمام محبت کرنے والوں کو عید الحب (یوم محبت یا ویلنٹائنز ڈے) 2016 بہت بہت مبارک

    ایک مرتبہ پھر محبت کرنے والوں کا دن آ گیا جسے دنیا بھر میں انتہائی جوش خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی اس کی بہت دھوم ہے۔ یہاں تک کہ صدر مملکت نے بھی اس با برکت اور خوشیوں بھرے موقع پر قوم کو اپنے دیدار اور گفتگو کا شرف بخشا۔ ویلنٹائنز ڈے کی تیاریوں اور لائحہ عمل کے حوالے سے زیک کی لڑی...
  8. فاتح

    مبارکباد تمام اہلِ محفل کو ویلنٹائن ڈے (یوم محبت) کی دلی مبارک باد

    ہماری جانب سے تمام محبت کرنے والے اہلِ محفل کو ویلنٹائن ڈے (یومِ محبت) کے پر مسرت اور مقدس موقع پر دلی مبارک باد قبول ہو۔ اُن کا جو کام ہے وہ اہلِ سیاست جانیں میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے (کیدار ناتھ کیدار جگر)
  9. ساقی۔

    ویلنٹائن ڈے کی آگ بجھ نہ سکی ، پشاور یونیورسٹی میں آج پھر طلباء تنظیموں میں تصادم

    پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) ویلنٹائن ڈے گزر گیا لیکن اس کی لگی آگ نہ بجھ سکی۔ پشاور یونیورسٹی میں آج پھر دو طلبہ تنظیموں میں تصادم ہو گیا ۔ فائرنگ، ہاسٹل کے کمروں میں آگ لگانے اور آنسو گیس کی شیلنگ سے کیمپس میدان جنگ کامنظر پیش کرنے لگا ۔ چودہ فروری کو...
  10. فاتح

    مبارکباد تمام محبت کرنے والوں کو یومِ محبت ویلنٹائن ڈے مبارک

    اس شہرِ بے چراغ میں جائے گی تُو کہاں؟ آ، اے شبِ فراق! تجھے گھر ہی لے چلیں نفرتوں کے اس عہد میں تمام محبت کرنے والوں کو یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) کی دلی مبارک باد۔ خصوصی نوٹ: ویلنٹائن ڈے کی تاریخ مرتب کرنے والے مورخین اور اسے کافرانہ قرار دینے والے مفتیان کرام سے گزارش ہے کہ اسلامی تعلیمات اور...
  11. ماوراء

    ویلنٹائن ڈے

    یہاں مرد حضرات ویلینٹائن ڈے منانے پر غور کر رہے ہیں۔ کچھ مناتے ہی نہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ بڑوں کا کھیل ہے تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ ویلینٹائن ڈے روز مناتے ہیں۔:grin: کسی کو دلچسپی نہیں تو کسی کا ویلینٹائن نہیں۔ کسی کے لیے یہ دن سال میں کسی دن بھی منایا جا سکتا ہے تو کسی کے نظر میں یہ سب فضول...
  12. زیک

    ویلنٹائن ڈے

    کچھ ہی دنوں میں فروری 14 کو ویلنٹائن ڈے آ رہا ہے۔ کیا آپ یہ دن مناتے ہیں؟ کیا آپ نے کسی خاص شخص کے لئے تحفہ لے لیا ہے؟ یا ارادہ کر لیا ہے؟ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ نے کیا تحفہ سوچا ہے؟
Top