urdu ghazal

  1. صابرہ امین

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    معزز استادِ محترم الف عین ،محترم ظہیراحمدظہیر محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی @محمّد احسن سمیع :راحل:بھائ یاسر شاہ بھائی آداب آپ کی خدمت میں ایک غزل حاضر ہے۔ آپ سے اصلاح و راہنمائ کی درخواست ہے ۔ ۔ دوستی دل کو جب دکھاتی ہے دشمنی مجھ کو خوب بھاتی ہے یا دوستی پیٹھ جب دکھاتی ہے دشمنی خوب خوب...
  2. صابرہ امین

    یوں بھی جنت گنوائی جاتی ہے

    معزز استادِ محترم الف عین ،محترم ظہیراحمدظہیر محمد خلیل الرحمٰن ، سید عاطف علی @محمّد احسن سمیع :راحل:بھائ یاسر شاہ بھائی آداب آپ کی خدمت میں ایک مسلسل غزل حاضر ہے۔ آپ سے اصلاح و راہنمائ کی درخواست ہے ۔ ۔ دشمنی دل میں لائی جاتی ہے بات کھل کے بڑھائی جاتی ہے پھر تماشا بنا کے انساں کا اس...
  3. عبد الرحمن

    سورج نہ نکلنے کا کچھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (نسیم سحر)

    سورج نہ نکلنے کا کچھ یہ بھی سبب ٹھہرا اس شہر کا ہر باسی دلدادہ شب ٹھہرا احباب تو سمجھوتا حالات سے کرلیں گے ایک میں ہی یہاں گویا آزاد طلب ٹھہرا جس شخص کے ہونے سے توقیر تھی بستی کی وہ شخص ہی بستی میں بے نام و نسب ٹھہرا پانی کا کوئی چشمہ کب پیاس بجھائے گا زہر اب کے ساغر کو ہونٹوں کی طلب ٹھہرا...
  4. امجد علی راجا

    ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر (نظم)

    کیا کچھ نہیں خرید کا سامان یہاں پر ہر روز بک رہا ہے ہر انسان یہاں پر نیلام پر لگے ہوئے ایمان یہاں پر ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر ہر جرم، پاپ، جسم فروشی کی رذالت افلاس کا نتیجہ ہے ہر ایک ضلالت سمجھا گیا غریب کو حیوان یہاں پر ہر روز لٹ رہا ہے ہر انسان یہاں پر افلاس، بھوک، ظلم و الم، فکر...
  5. امجد علی راجا

    لگتا ہے کہ تم ہو

    جاناں یہ مری آنکھ کا دھوکہ ہے کہ تم ہو دیکھوں میں جب آئینے کو لگتا ہے کہ تم ہو دامن نے تڑپ کر جسے سینے سے لگایا آنسو یہ مری آنکھ سے چھلکا ہے کہ تم ہو ہر وقت کڑی دھوپ میں رہتا ہے مرے ساتھ آنچل ہے، تری زلف کا سایہ ہے کہ تم ہو رہتا ہے مرے دل میں کوئی درد کی صورت حسرت ہے، یہ بے تاب تمنا ہے کہ...
  6. امجد علی راجا

    ہے کون کون اہل وفا دیکھتے رہو

    ہے کون کون اہلِ وفا دیکھتے رہو دیتا ہے کون کون دغا دیکھتے رہو پوچھا جو زندگی سے کہ کتنے ستم ہیں اور بس مسکرا کر اس نے کہا، دیکھتے رہو رکھا کسی نے بام پہ ٹوٹا ہوا چراغ اور ہے غضب کی تیز ہوا، دیکھتے رہو اٹکی ہوئی ہے جان مرے لب پہ چارہ گر شاید وہ آہی جائے ذرا دیکھتے رہو انجام ہے تباہی تکبر...
  7. امجد علی راجا

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

    ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا خود ستم ڈھا کے مرا نام ستمگر رکھنا سرخ آنکھوں میں رہے اشک تری یادوں کے کتنا مشکل ہے شراروں میں سمندر رکھنا سیج پھولوں کی ہے گلشن ہے نہ خوشبو کوئی عشق صحرا ہے قدم سوچ سمجھ کر رکھنا پہلے تجدید وفا کا کوئی امکان تو تھا اب تو عادت سی ہے دن رات کھلا در رکھنا...
  8. امجد علی راجا

    غزل - سوچ لے

    بھیجا ہے ہم نے اس کو یہ پیغام، سوچ لے ہوتا برا ہے پیار کا انجام، سوچ لے آساں نہیں ہے راستہ الفت کا اجنبی آئے گی پیش گردشِ ایام، سوچ لے مجھ سے بڑھا رہا ہے مراسم، زہے نصیب میں ہوں مگر جہان میں بدنام، سوچ لے ساغر سے دل کی آگ بجھانے چلا ہے تُو پانی نہیں یہ آگ کا ہے جام، سوچ لے کرتا ہے حق کی...
  9. امجد علی راجا

    نگاہوں میں کسی کی ڈوب جانے کی تمنا ہے

    نگاہوں میں کسی کی ڈوب جانے کی تمنا ہے کہ دریا کو سمندر سے ملانے کی تمنا ہے مری جاں تجھ کو تجھ سے ہی چرانے کی تمنا ہے کہ چپکے سے ترے دل میں سمانے کی تمنا ہے بہارو راستہ چھوڑو، ستارو دور ہٹ جاؤ کہ اس کی راہ میں یہ دل بچھانے کی تمنا ہے جو میرے نام کی ہو اور ہو اس میں مری چاہت ترے ہاتھوں میں...
  10. امجد علی راجا

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ

    تکلف برطرف ہوگا خطاب آہستہ آہستہ اُٹھے گا ان کے چہرے سے نقاب آہستہ آہستہ ہمیں مدہوش کردے گا شباب آہستہ آہستہ دِکھاتی ہے اثر اپنا شراب آہستہ آہستہ نہیں اب تاب اِس دل میں کوئی بھی درد سہنے کی ستم صد شوق سے لیکن جناب آہستہ آہستہ تکلف ہے، حیا ہے، یا مرے دلبر کی عادت ہے نگاہیں ہیں زمیں پر اور...
  11. امجد علی راجا

    ہم لوگ اصولوں کی تجارت نہیں کرتے

    ظلمت کی کسی حال میں بیعت نہیں کرتے ہم صاحبِ ایمان ہیں، بدعت نہیں کرتے ہم خاک نشینوں کی بڑی پختہ نظر ہے دولت کی چمک دیکھ کےعزت نہیں کرتے گردن میں سدا رہتا ہے پھر طوقِ غلامی جو جھک کے تو رہتے ہیں، بغاوت نہیں کرتے مذہب سے تعلق نہ کوئی دین ہے ان کا وہ لوگ جو انساں سے محبت نہیں کرتے فطرت نے...
  12. نوید صادق

    خورشید رضوی کڑی ہے دھوپ، گھٹا بن کے خود پہ چھاتے جائیں ۔۔۔۔۔ خورشید رضوی

    غزل کڑی ہے دھوپ، گھٹا بن کے خود پہ چھاتے جائیں کسی کو یاد کریں اوس میں نہاتے جائیں یہ دل کی بھول بھلیاں، یہ ایک سے رستے ہر ایک موڑ پہ کوئی نشاں لگاتے جائیں سیاہ کیوں ہوں یہ طاق و دریچہ و محراب چلے ہیں گھر سے تو جلتا دیا بجھاتے جائیں یہ میری آپ کی ہمسائیگی کی آئینہ دار جو ہو سکے...
  13. ہما

    سنا تھا کے وہ آئیں گے انجمن میں

    :AOA: :p سنا تھا کے وہ آئیں گے انجمن میں سنا تھا کے ان سے ملاقات ہو گی ہمیں کیا پتا تھا ہمیں کیا خبر تھی نہ یہ بات ہو گی نہ وہ بات ہو گی میں کہتا ہوں اس دل کو دل میں‌بسا لو وہ کہتے ہیں ہم سے نگا ہیں‌ملا لو نگاہوں کو معلوم کیا دل کی حالت نگا ہوں نگاہوں میں‌کیا بات ہو گی ہمیں کھینچ کر عشق...
  14. محمداحمد

    جون ایلیا ہم رہے پر نہیں رہے آباد - جون ایلیا

    غزل ہم رہے پر نہیں رہے آباد یاد کے گھر نہیں رہے آباد کتنی آنکھیں ہوئی ہلاک ِ نظر کتنے منظر نہیں رہے آباد ہم کہ اے دل سخن تھے سر تا پا ہم لبوں پر نہیں رہے آباد شہرِ دل میں عجب محلے تھے جن میں اکثر نہیں رہے آباد جانے کیا واقعہ ہوا، کیوں لوگ اپنے اندر نہیں رہے آباد جون ایلیا
  15. محمداحمد

    بشیر بدر ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھو لینا - بشیر بدر

    غزل ریت بھری ہے ان آنکھوں میں تم اشکوں سے دھو لینا کوئی سوکھا پیڑ ملے تو اُس سے لپٹ کے رو لینا اُس کے بعد بھی تم تنہا ہو، جیسے جنگل کا رستہ جو بھی تم سے پیار سے بولے ساتھ اُسی کے ہو لینا کچھ تو ریت کی پیاس بجھائو جنم جنم سے پیاسی ہے ساحل پر چلنے سے پہلے اپنے پائوں بھگو لینا ہم نے...
  16. محمداحمد

    پیرزادہ قاسم پسِ غبار جواِک آشنا سا چہرا ہے - پیرزادہ قاسم

    غزل پسِ غبار جواِک آشنا سا چہرا ہے وہ مجھ کو بُوجھ رہا ہو اگر تو اچھّا ہے اب ایک عمر کی محرومیوں کے بعد یہ وصل فریبِ دیدہ ودل ہے کہ خواب دیکھا ہے عجب نہیں کہ ہمارے بھی لب ہنسے ہوں کبھی ہجومِ غم میں بھلا کس کو یا د رہتا ہے مری نظر میں یہ انداز بے یقینی کا فریبِ عہدِ بہاراں کے بعد...
  17. محمداحمد

    پیرزادہ قاسم میری غزلوں کی جاں ہو گئے- پیرزادہ قاسم

    غزل میری غزلوں کی جاں ہو گئے وہ مری داستاں ہو گئے اُن کو اتنا پُکارا کہ وہ میری طرزِ فغاں ہو گئے مجھ کو تلقینِ صبر و رضا اور خود آسماں ہو گئے خوگرِ رنج کرکے مجھے ناگہاں مہرباں ہو گئے آنسوؤ کچھ مداوہ کرو ہائے وہ بد گماں ہو گئے کوئی تو میرے دکھ بانٹ لے یو ں تو سب ہم زباں ہو...
  18. محمداحمد

    صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام

    غزل حاضرِ خدمت ہے۔ صحرا صحرا دوپہریں ہیں، بادل بادل شام دل نگری کی رات اداسی، چنچل چنچل شام ڈالی ڈالی پھول ہیں رقصاں، دریا دریا موج تتلی تتلی نقش ہیں رنگیں، کومل کومل شام رنگِ جنوں دل دیوانے پر دید کے پیاسے نین تیری گلی، تیری دہلیزیں، پاگل پاگل شام نین ہیں کس کے، یاد ہے کس کی، کس...
  19. ظ

    ہر چند سہارا ہے تیرے پیار کا دل کو

    ہر چند سہارا ہے ، تیرے پیار کا دل کو رہتا ہے مگر ، ایک عجب خوف سا دل کو وہ خواب کہ دیکھا نہ کبھی ، لے اڑا نیندیں وہ درد کہ اٹھا نہ کبھی ، کھا گیا دل کو یاں سانس کا لینا بھی ، گذر جانا ہے جی سے یاں معرکہِ عشق بھی ، ایک کھیل کا دل کو وہ آئیں تو حیراں ، وہ جائیں تو پریشاں یارب...
  20. محمداحمد

    تم ایسا کرنا کہ کوئی جگنو کوئی ستارہ سنبھال رکھنا - اعزاز احمد آذر

    غزل تم ایسا کرنا کہ کوئی جگنو کوئی ستارہ سنبھال رکھنا مرے اندھیروں کی فکر چھوڑو تم اپنے گھر کا خیا ل رکھنا اُجاڑ موسم میں ریت دھرتی پہ فصل بوئی تھی چاندنی کی اب اُس میں اُگنے لگے اندھیرے تو کیسا جی میں ملال رکھنا دیارِ الفت میں اجنبی کو سفر ہے درپیش ظلمتوں کا کہیں وہ راہوں میں کھو نہ جائے...
Top