یوں لندن بہت دلچسپ جگہ ہے :!
اس کے علاوہ بظاہر اور کوئی خرابی نظر نہیں آتی کہ غلط جگہ واقع ہوا ہے :۔ تھوڑی سی بےآرامی ضرور ہے۔ مثلاً مطلع ہمہ وقت ابر وکہرآلود رہتا ہے۔ صبح اور شام میں تمیز نہیں ہوتی۔ اسی لیے لوگ A.M اور P.M بتانے والی ڈائل کی گھڑیاں پہنتے ہیں۔ :
موسم ایسا جیسے کسی کے دل میں بغض...
چارپائی اور یوسفی صاحب
سچ تو یہ ہے کہ جہاں چارپائی ہو وہاں کسی فرنیچر کی ضرورت، نہ گنجائش، نہ تک ۔ انگلستان کا موسم اگر اتنا ذلیل نہ ہوتا اور انگریزوں نے بروقت چارپائی ایجاد نہ کر لی ہوتی تو وہ موجودہ فرنیچر کی کھکھیڑ سے بچ جاتے، پھر آرام دہ چارپائی چھوڑ کر کالونیز بنانے کی خاطر گھر سے...
کا فی اور یوسفی صاحب
میں نے سوال کیا “آپ کافی کیوں پیتے ہیں؟‘‘
انھوں نے جواب دیا ’‘آپ کیوں نہیں پیتے؟‘‘
’'مجھے اس میں سگار کی سی بو آتی ہے۔‘‘
’'اگر آپ کا اشارہ اس کی سوندھی سوندھی خوشبو کی طرف ہے تو یہ آپ کی قوتِ شامہ کی کوتاہی ہے۔‘‘
گو کہ ان کا اشارہ صریحاً میری ناک کی طرف تھا، تاہم رفعِ...
کراچی کا موسم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
● کراچی میں سردی اتنی ہی پڑتی ہے جتنی مری میں گرمی۔
● کبھی کبھار شہرِ خوباں کا درجۂ حرارت جسم کے نارمل درجۂ حرارت یعنی 98.4 سے دو تین ڈگری نیچے پھسل جائے تو خُوبانِ شہر لحاف اوڑھ کر ایئر کنڈیشنر تیز کر دیتے ہیں۔
● یہ خوبی صرف کراچی کے متلون...
یوسفی صاحب کی یاد میں!
تحریر: احمد حاطب صدیقی
یوسفی صاحب سے پہلا تعارُف ’’خاکم بدہن‘‘ کے ذریعے سے ہوا۔۔۔ تعارُف کیا ہوا؟ ہم تو اُن کے دیوانے ہوگئے۔اُن کی کتابوں سے متعدد اقتباسات اپنی ڈائریوں میں نقل کیے اور دوستوں کو مزے لے لے کر سنائے۔پورے اجتماع کومل جل کرہرفقرے پر غور کرنا پڑتا تھا کہ اس...
یوں تو مزاح، مذہب اور الکحل ہر چیز میں بآسانی حل ہو جاتے ہیں، بالخصوص اردو ادب میں۔ لیکن مزاح کے تقاضے، اپنے ادب آداب ہیں۔ شرطِ اوّل یہ کہ برہمی، بیزاری اور کدورت دل میں راہ نہ پائے ورنہ یہ بومرنگ پلٹ کر خود شکاری کا کام تمام کر دیتا ہے۔ مزا تو جب ہے کہ آگ بھی لگے اور کوئی انگلی نہ اٹھا سکے کہ...
مشتاق یوسفی اور شامِ شعرِ یاراں کا معمہ
خرم سہیل
اس کتاب سے فائدہ تو بہت لوگوں کا ہوا، مگر نقصان صرف یوسفی صاحب کا ہوا جن کی پوری زندگی کی ساکھ ان لوگوں نے داؤ پر لگادی۔
اردو ادب کی تاریخ میں ہم ایسے کئی نام دیکھتے ہیں، جن کی شوخ اور شگفتہ تحریریں ہمیں گدگداتی ہیں۔ شفیق الرحمن، کرنل محمد خان...
لگے ہاتھوں، عیادت کرنے والوں کی ایک اورقسم کا تعارف کرا دوں۔ یہ حضرات جدید طریق کار برتتے اورنفسیات کا ہر اصول داؤں پر لگا دیتے ہیں۔ ہر پانچ منٹ بعد پوچھتے ہیں کہ افاقہ ہوا یا نہیں ؟ گویا مریض سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ عالم نزع میں بھی ان کی معلومات عامہ میں اضافہ کرنے کی غرض سے RUNNING COMMENTARY...
یو سفی صاحب کی کتاب زر گزشت کے مقدمے ’’ تزکِ یوسفی سے انتخاب پیشِ خدمت ہے۔ پڑھیے اور سر دھنیے۔
پہلی کتاب‘‘ چراغ تلے پر نظر ِ ثالث جناب شاہد احمد دہلوی مرحوم نے کی تھی۔ ( نظر ثانی گھر کے سنسر نے کی تھی۔ چنانچہ کتاب بھی سوکھ کے آدھی رہ گئی۔) دوسری کتاب ‘‘ خاکم بدہن’’ جناب شان الحق حقی نے نظر...
ہمارے دوست بلاگر جناب راشد کامران کی ایک خوبصورت تحریر انکے بلاگ سے یہاں نقل کر رہا ہوں تا کہ اردو محفل کے قارئین بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں، کافی دوستوں نے اسے پڑھا ہوگا ان کیلیے قندِ مکرر ہی سہی۔
-------------
یوسفی صاحب
اردو مزاح کو ایک لمحے کے لیے عیسائیت کا فرقہ مان لیں تو یوسفی صاحب...
مشتاق احمد یوسفی ۔۔۔
ایک ایسا نام جس کے بارے میں کہا گیا "الفاظ خود کو یوسفی سے کہلوا کر فخر محسوس کرتے ہیں"
اور ابن انشاء جیسے عظیم ادیب کا قول تو ان کے لئے ایک اعزاز ہے۔۔
"ہم مزاح کے عہد یوسفی میں جی رہے ہیں"
ان کی باتوں اور اقتباسات کا کچھ ذکر ہو جائے۔
ایک جگہ فرمایا ۔۔۔
"انسان کتنا...
مشتاق احمد یوسفی صاحب کی زبانی ایک لطیفہ سنا سو احباب کی نذر۔
صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم صاحب کے ایک شاگرد ایک بار نظر کی عینک لگا کر آ گئے تو صوفی صاحب نے کہا کہ تم عینک لگا کر بالکل الّو لگتے ہو تو صوفی صاحب کا وہ شاگرد کہنے لگا۔ استادِ محترم اگر میں یہ عینک نہ لگاؤں تو مجھے آپ الّو لگتے ہیں۔ :)
جائیں گے! انشاءاللہ!
" خیر- اور تو جو کچھہ ہوا سو ہوا، پر میرے فرشتوں کو بھی پتا نہیں تھا کہ تمیزن پر میرے چچا جان قبلہ کسی زمانے میں مہربان رہ چکے ہیں- جوانی قسم! ذرا بھی شک گزرتا تو میں اپنا دل مار کے بیٹھہ رہتا- بزرگوں کی شان میں گستاخی نہ کرتا- یار! جوانی میں یہ حالت تھی کہ...
اعصاب پر گھوڑا ہے سوار
علامہ اقبال نے ان شاعروں ، صورت نگاروں اور افسانہ نویسوں پر بڑا ترس کھایا ہے جن کے اعصاب پر عورت سوار ہے ۔ مگر ہمارے حبیبِ لبیب اور ممدوح بشارت فاروقی ان بدنصیبوں میں تھے جن کی بے داغ جوانی اس شاعر کے کلام کی طرح تھی جس کے بارے میں کسی نے کہا تھا کہ موصوف کا کلام...
جائیں گے! انشاءاللہ!
" خیر- اور تو جو کچھہ ہوا سو ہوا، پر میرے فرشتوں کو بھی پتا نہیں تھا کہ تمیزن پر میرے چچا جان قبلہ کسی زمانے میں مہربان رہ چکے ہیں- جوانی قسم! ذرا بھی شک گزرتا تو میں اپنا دل مار کے بیٹھہ رہتا- بزرگوں کی شان میں گستاخی نہ کرتا- یار! جوانی میں یہ حالیت تھی...
آبِ گُم - شہر دو قصہ
(A Tale of Two Cities) کی الٹ۔ یعنی قصہ دو کہانیوں والے شہر کا
کھنڈر میں چراغاں
کم و بیش پینتالیس برس کا ساتھ تھا۔ نصف صدی ہی کہیے۔ بیوی کے انتقال کے بعد بشارت بہت دن کھوئے کھوئے سے، گُم صُم رہے۔ جیسے انہوں نے کچھ گم نہ کیا ہو، خود گم ہو گئے ہوں۔ جوان بیٹوں نے میت لحد...
فیل ہونے کے فوائد
بشارت کہتے ہیں کہ بی اے کا امتحان دینے کے بعد یہ فکر لاحق ہوئی کہ اگر فیل ہو گئے تو کیا ہوگا۔ وظیفہ پڑھا تو بحمداللہ یہ فکر تو بالکل رفع ہو گئی، لیکن اس سے بھی بڑی ایک اور تشویش لاحق ہو گئی۔ یعنٰی اگر خدانخواستہ پاس ہوگئے تو؟ نوکری ملنی محال۔ یار دوست سب تتر بتر ہو جائیں گے۔...
وہ آدمي ہے مگر ديکھنے کي تاب نہيں:
يادش بخير! ميں نے 1945 ميں جب قبلہ کو پہلے پہل ديکھا تو ان کا حليہ ايسا ہو گيا تھا جيسا اب ميرا ہے۔ ليکن ذکر ہمارے يار طرح دار بشارت علي فاروقي کے خسر کا ہے، لٰہذا تعارف کچھ انہي کي زباں سے اچھا معلوم ہوگا۔ ہم ني بارہا سنا آپ بھي سنيے۔
،،وہ ہميشہ سے ميرے...