کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں، کب ہاتھ میں تیرا ہات نہیں
صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں
مشکل ہیں اگر حالات وہاں، دل بیچ آئیں جاں دے آئیں
دل والو! کوچۂ جاناں میںکیا ایسے بھی حالات نہیں؟
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے ، اس جاں کی تو کوئی...
کہیں ایک معصوم نازک سی لڑکی
بہت خوبصورت مگر سانولی سی
مجھے اپنے خوابوں کی بانہوں میں پاکر
کبھی نیند میں مسکراتی تو ہوگی
اُسی نیند میں کسمسا کسمسا کر
سرہانے سے تکیے گراتی تو ہوگی
کہیں ایک معصوم نازک سی لڑکی
بہت خوبصورت مگر سانولی سی
وہی خواب دن کے منڈیروں پہ آکے
اُسے مَن ہی مَن میں...