پاگل عادل آبادی
پاگل عادل آبادی نے اپنے ظریفانہ کلام کے ذریعے اردو شاعری کو ایک نئی جہت سے وابستہ کیا۔ انہوں نے اپنے کلام میں ظرافت کی چاشنی شامل کرتے ہوئے تیکھے انداز میں سماج کی برائیوں کو دور کرنے کے لیے طنزکے نشتر کا استعمال کیا۔ ان کی تقلید میں دکنی شعراء نے بھی دہقانہ زبان میں مزاح نگاری...
حیدر آباد دکن کی دکنی زبان میں ایک لطیفہ
ماں بیٹے سے: کیکو (کیوں) رو را
بیٹا: ٹیچر میرے کو ماری
ماں: کیکو (کیوں) ماری چڑیل نے؟
بیٹا: میں اس کو مرغی بولا
ماں: کیکو (کیوں)
بیٹا: کیکو بولے تو! ہر ایگزام میں انڈا دے ری میرے کو۔
حیدرآباد دکن سے اقبال کا ذہنی تعلق
یادش بخیر حیدرآباد کے سایہ عاطفت میں ہندوپاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیاء اسلام کی بعض بزرگ ہستیوں نے بھی فیض پایا ہے۔ چناچہ جب جمال الدین افغانی کے لیے دنیا کی عیسائی طاقتوں نے یورپ،افریقہ اور ایشیاء میں رہنا محال کر دیا تھا تو سید صاحب مرحوم نے آکر حیدرآباد...
غزل
تمھاری یاد سے ہٹ کر تو جی نہیں سکتے
ہم اپنی ذات سے کٹ کر تو جی نہیں سکتے
کسی بھی طور سے سر کو اُٹھائے رکھنا ہے
کہ اپنے سائے سے گھٹ کر تو جی نہیں سکتے
جلا کہ کشتیاں رہ میں تمھاری آئے ہیں
تمھاری رہ سے پلٹ کر تو جی نہیں سکتے
ہمیں بھی اب سرِ تسلیم خم تو کرنا ہے
ہزار خانوں میں بٹ کر تو جی...
غزل
حادثہ حادثہ نہیں ہوتا
جب تلک واقعہ نہیں ہوتا
بس ذرا وقت پھیل جاتا ہہے
فاصلہ، فاصلہ نہیں ہوتا
عاشقی بے سبب نہیں ہوتی
عشق بے ضابطہ نہیں ہوتا
راستے بھی اُداس پھرتے ہیں
جب کبھی قافلہ نہیں ہوتا
بات بین السطور ہوتی ہے
زیست میں حاشیہ نہیں ہوتا
اُس جگہ بھی خدا ہی ہوتا ہے
جس...