غزل (تازہ)
پیار سارا دکھا نہیں دیں گے
ہم تمہیں آسرا نہیں دیں گے
تم ہمیں پیارے ہو سو ہم تم کو
جینے کی بد دعا نہیں دیں گے
ہم سے جاں مانگی اس فرشتے نے
اور ہم نے کہا نہیں دیں گے
اس کو جاں دے کے اس سے دل چاہا
اور صنم نے کہا نہیں دیں گے!
آسمانی ہیں، ہم کو چھیڑو گے!؟
کیا زمیں کو ہلا نہیں دیں گے...
ابوالکلام آزاد
از شورش کاشمیری
۔۔۔ سلطان محمود ثانی نے دولت عثمانیہ میں جدید علوم وفنون کا آغاز کیا ، دارالخلافہ میں پریس لگایا ۔ کتب مفید کی طباعت شروع کرائی اور بعض دوسری اہم اصلاحات کے علاوہ عثمانی حرم سراؤں سے ہزار ہا لونڈیوں کو آزاد کرایا ۔ تب ہر سال سلطانی محل میں پندرہ سو کنیزیں خرید کے...
مسئلہ حجاز اور مولانا عطاء اللہ حنیف
پروفیسر حکیم عنایت اللہ نسیم سوہدروی علیگ
(م ۹ دسمبر ۱۹۹۴ء ۔۔۔ ۵ رجب ۱۴۱۵ ھ )
سرزمین حجاز جو مسلمانان عالم کی عقیدت کا مرجع ہے اور جس وقت اغیار و اجانب کی سازشوں کا مرکز بنا ہوا تھا ۔ اس کی انتظامی ابتری و انتشار مسلمانان عالم کے لیے شدید اضطراب کا باعث تھا...
نظم "یادوں کے گھونٹ"
شہر دل پر حجازؔ آج برسات ہو، آسماں سرخ ہو
وقت مدہوش ہو
کیوں نہ بے تاب ہوں نہر کی مچھلیاں
کیوں نہ رنگین ہو جھٹ پٹے کا سماں
آج صحرا بھی دریا نما بن پڑے
آج لہروں کو جوش خروشاں ملے
آج پیتا ہوں گلفام کی پیالیاں
ہاں تری یاد میں!
آج بیٹھا ہوا ہوں تری یاد میں
کیا کروں؟
کس کے سر کے...