ایک پنجابی شعر
پڑھائی لکھائی کی عمر شروع ہوتے ہی فارسی، اردو اور پنجابی کے کچھ شعروں سے واسطہ پڑا۔ دادا اور والد کے حجروں میں ملک کے نامور خوش نویسوں کے کتابت کیے ہوئے کئی شاہ کار آویزاں تھے۔ انھیں دیکھ دیکھ اور پڑھ پڑھ کر وہ اشعار مجھے یاد ہو گئے۔ بیشتر اشعار کا موضوع تصوف، عشق اور اخلاق تھا۔...