خوشی کا مفہوم بیان کرنے کے لیے عربی زبان میں بہت سے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ جن میں سے ایک الفرح ہے۔
فرح سے مراد وہ جذبہ ہے جو انسانی ذہن کامیابی کی صورت میں محسوس کرتا ہے۔
انسانی ذہن پسندیدہ باتوں سے بھی خوش ہوتا ہے اور بعض اوقات ناپسندیدہ امور بھی اس کی خوشی کا سبب بن سکتے ہیں ، خواہ وہ عارضی...
وعدے، ضمانتیں اور مثبت سوچ
کبھی خوشی کبھی غم، زندگی خوشی اور غم کا مرکب ہی تو ہے۔ ہر انسان خوش رہنا چاہتا ہے لیکن اس خوشی کا احساس تب ہی ہوتا ہے جب زندگی خوشی اور غم کا مرکب ہو یعنی خوشی اور غمی زندگی میں آتی جاتی رہے۔ دیکھا جائے تو انسان کی زندگی میں خوشیاں زیادہ اور غم کم ہی ہوتی ہیں۔
لیکن...
پہلے کتنی سادگی تهی
بڑی بہن کی شادی کی تاریخ مقرر ہو چکی تهی
لیکن
کوئی شادی ہال بک نہیں کیا گیا
کوئی بیوٹی پارلر سے کنٹیکٹ نہیں کی گئی
کوئی وڈیو یا تصاویر بنانے والے کو نہیں کہا گیا
اور شادی کے رنگ برنگے کارڈ بهی نہیں چهاپے گئے
ابا حضور اپنے دوست احباب کو زبانی دعوتیں دیئے پهر رہے ہیں تو امی...
مختصر سی زندگی کی مختصر سی دعا ____________ تحریر : محمد اجمل خان
میں اکثر سوچتا ہوں
میراقیام اس دنیامیں کتنا مختصرہے۔
مجھ سے پہلے نہ جانے یہ دنیا کتنے سالوں سے ہے۔
اور پهر میرے بعد یہ دنیا اور کتنے سالوں تک یوں ہی رہے گی ، اللہ ہی جانتا ہے۔
بعض سائنسدانوں نے حساب لگایا ہے کہ ابھی تک اس دنیا کی...
پسند ناپسند ذرا غور سے دیکھا جائے تو کوئی خوشی ایسی نہیں جو غم نہ بنے، کوئی وصال ایسا نہیں جو ماضی نہ بنا ہو، کوئی پسند ایسی نہیں جو چبھن نہ جائے۔۔۔۔غرض کہ کوئی وجود ایسا نہیں جو غیر موجود نہ ہوجائے ہر ہست، بود بلکہ نا بود ہوجاتا ہے۔۔۔۔اپنے حال کو اپنے آپ کو اور اپنےاللہ بس دیکھے جائیں۔۔اگر وہ...
انسان اپنی سوچ کے دھارے میں بہنے اور بہانے کے عمل سے دوچار رہتا ہے ۔ کبھی خوشی سمیٹتا تو کبھی غموں کے جام چھلکاتا ہے ۔ جینے کے نت نئے انداز لبادے کی طرح اوڑھے جاتے ہیں ۔ مگر جینا کفن کی طرح ایک ہی لبادے کا محتاج رہتا ہے ۔ برداشت دکھ جھیلنے اور درد سہنے میں طاقت کی فراہمی کا بندوبست کرتی ہے ۔...
دکھ اور شکست دونوں کا کوئی وارث نہیں ھوتا !
جبکہ کائنات کے خالق نے دونوں میں بہت حکمت رکھی ھے !
جب آپ ایک دوا مسلسل لیتے رھتے ھیں تو پھر بدن اس کے خلاف مزاحمت کرنے پر قادر ھو جاتا ھے، اب وہ دوا اس کے لئے چاکلیٹ بن جاتی ھے، ڈاکٹر اسے فوراً تبدیل کر دیتا ھے !
جس لمحے آپ کو کوئی خوشی نصیب ھوتی ھے...
مرے ساتھیوں پھر عَلم تم اُٹھالو
بڑھو نوجوانوں وطن کو سنبھالو
نظر لگ گئی ہے وطن کو ہمارے
اُجڑ جو رہا ہے چمن وہ بچا لو
مرے جارہے ہیں پیارے وطن کے
اُنہیں اب خدارا! اُٹھو اور بچالو
قیادت ملے گر تمہیں معتبر تو
اُسے رہنما تم خوشی سے بنا لو
شہید کا لہو جو بہا ہے زمیں پر
قدر تو کرو اُس کی حرمت...
خلیری بہن کی پیدائش پر
اللہ کی رحمت اتری ہےسارے گھر میں چھائی خوشیاں
گڑیا جیسی پیاری مُنّی دامن بھر کے لائی خوشیاں
بھیّا کی بہنا آئی ہے سب کا منہ میٹھا کرواؤ
ننھی جان کا صدقہ دے دیں دادی اماں کو بلواؤ
چھوٹی چھوٹی اس کی آنکھیں ننھے ننھے اسکے پاؤں
نانی اماں یہ کہتی ہیں میں تو اس پہ واری جاؤں
گال...
زندکی کیا ہے؟
کیا خوشی ہے جینے میں؟
گر یہ جاننا ہے
مر چُکے ہیں سبھی جو
اُن سے پوچھ کر دیکھو
زندگی کیا ہے؟
کیا خوشی ہے جینے میں؟
تُم نے پوچھا؟
وہ کُچھ نہیں بولے!
بس یہی خوشی ہے
جینے میں!
"ندیم جاوید عثمانی"
اپنے دوست بنئیے
از: محترمہ خوشی صاحبہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر کسی کو دوستوں کی ضرورت ہوتی ھے مگر دوستی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچیں ایسا سنا تھا مگر میں نہیں سمجھتی کہ انسان کبھی سوچتا ھے کسی سے دوستی سے پہلے۔
خیر میں جو بات کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ ہمیں اپنے آپ سے دوستی کرنی چاہیے...
اردو نثرپارہ
کاش!۔۔۔۔ ہم اپنوں سے جدا نہ ہوتے۔
(خوشی - پیاری رکن اردو محفل فورم)
ہماری زندگی میں کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ لگتا ہے سب ٹھہر سا گیا ہے ۔سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ سچ ہے کہ ہر انسان ایک جیسے واقعات ، حادثات، دکھ درد یا فرحت و انبساط پر ایک جیسے ردعمل کااظہار نہیںکرتا۔ کچھ لوگ...