خدا معلوم، اس کلام کے معانی کیا ہیں؟ تاہم، عابدہ پروین کی آواز نے سماں باندھ دیا۔ اور، آخر میں خود بھی آبدیدہ ہو گئیں۔ عابدہ پروین صاحبہ کے بچپن کی ایک یادگار ویڈیو!
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
کلام:فیض احمد فیض
آواز: عابدہ پروین
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
نمازِ شوق تو واجب ہے بے وضو ہی سہی
کسی طرح تو جمے بزم میکدے والو
نہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہو ہی سہی
گر انتظار...
ویران سرائے کا دیا ہے
عبید اللہ علیم کی ایک خوبصورت غزل عابدہ پروین کی آواز میں
ویران سرائے کا دیا ہے
جو کون و مکاں میں جل رہا ہے
مکمل غزل یہاں موجود ہے۔
نکتہ چیں ہے غمِ دل، اس کو سنائے نہ بنے (غالب) ۔ مختلف گلوکار
ثریا
سحر صدیقی
نور جہاں
محمد رفیع
کندن لال سہگل
عابدہ پروین
نکتہ چیں ہے غمِ دل، اس کو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات، جہاں بات بنائے نہ بنے
میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبۂ دل
اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بِن آئے نہ بنے...
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے ۔ مختلف گلوکار
جگجیت سنگھ اور چترا سنگھ، جب کہ آغاز کے اشعار بغیر موسیقی ونود سہگل نے گائے ہیں
عابدہ پروین
لتا منگیشکر
غلام علی
ہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
تمھیں کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے
نہ شعلے میں یہ کرشمہ، نہ برق میں یہ ادا...
کوئی امید بر نہیں آتی ۔ مختلف گلوکار
نور جہاں
بیگم اختر
عابدہ پروین
ملکہ پکھراج
شاہدہ پروین
حامد علی خان
راحت ملتانیکر
آخر میں ان حضرت کے ہاتھوں اس غزل کی بربادی پر ماتم بھی کر لیجیے۔ اس ویڈیو میں حاضرین کے درمیان نصیر الدین شاہ کو حالتِ سوگ میں ہکا بکا بیٹھے دیکھ کر اندازہ...
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقا دیکھا
دید اپنے کی تھی اسے خواہش
آپ کو ہر طرح بنا دیکھا
صورتِ گُل میں کھل کھلا کے ہنسا
شکل بلبل میں چہچہا دیکھا
شمع ہو کر کے اور پروانہ
آپ کو آپ میں جلا دیکھا
کر کے دعویٰ کہیں انالحق کا
بر سرِ دار...
خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی
گلوکارہ: عابدہ پروین
غزل بشکریہ وارث صاحب۔
خبرِ تحیرِ عشق سن، نہ جنوں رہا، نہ پری رہی
نہ تو تُو رہا، نہ تو میں رہا، جو رہی سو بے خبری رہی
شۂ بے خودی نے عطا کیا، مجھے اب لباسِ برہنگی
نہ خرد کی بخیہ گری رہی، نہ جنوں کی پردہ دری رہی
چلی سمتِ غیب...
یار کو ہم نے جا بچا دیکھا
گلوکارہ: عابدہ پروین
موسیقی: مظفرعلی (یہ وہی مظفر علی ہیںجنہوں نے ریکھا والی "امراؤ جان ادا" بنائی تھی
البم: رقصِ بسمل
کلام: حضرت شاہ نیاز
YouTube - Yar ko ham ne ja-bja dekha - Abida Parveen(Raqs-e-Bismil)
[ame]
کلام: فیض احمد فیض
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک...
کچھ دن پہلے محفل کے ایک دھاگے "کون ہے جو محفل میں آیا 9" پر مکرم وارث صاحب نے ایک مشہور زمانہ مصرع لکھا تھا "شاید آجائے کوئی آبلہ پا میرے بعد"۔
بس اسی مصرع نے مہمیز کیا مجھے میر تقی میر کے نام سے غلط طور پر منسوب وہ غزل یہاں پوسٹ کرنے پر (شاید کچھ اشعار مجھ سے چھوٹ گئے ہیں):
آ کے سجّادہ نشیں...