بچپن سے لے کر اب تک شاہ دولے کے ’چوہے‘ کہلائے جانے والے افراد میرے لیے قابل رحم بھی رہے ہیں اور قابل احترام بھی۔
بچپن میں گاؤں کی گلیوں میں بھیک مانگنے کے لیے آنے والے ان مخصوص لوگوں سے مجھے خاص انسیت تھی۔ سبز چولا، گلے میں موجود بڑے بڑے منکڑے (پتھر) والے ہار، ایک خاص ہیئت کا سر اور پھر جب یہ...