یہ بارہ سال پہلے کی کہانی ہے
کہ جب سرسوں کی گندل تھا بدن میرا
ہوا مجھ کو کھلاتی تھی
مجھے چرخے کی گھو کر ہی سے گہری نیند آتی تھی
دہن میں شیر مادر کی مہک کے آخری دن تھے
جوانی جھلملاتی تھی
یہ بارہ سال پہلے کی کہانی ہے
میں اپنے آپ میں رہتا تھا جیسے پھول میں خوشبو
مجھے اک نام جو گڑ کی طرح میٹھا تھا...