غزل
(بشیر بدر بھوپالی)
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کی
بڑی آرزو تھی ملاقات کی
اُجالوں کی پریاں نہانے لگیں
ندی گُنگنائی خیالات کی
میں چُپ تھا تو چلتی ہوا رُک گئی
زباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی
مقدر مری چشمِ پُر آب کا
برستی ہوئی رات برسات کی
کئی سال سے کچھ خبر ہی نہیں
کہاں دن گزارا کہاں رات کی
لارڈمیکالے کا نظام تعلیم اور اس کے اثرات ونتائج
ربط
برصغیر پاک وہند میں انگریزوں کی آمد نے جہاں نظام سیاست کے ساتھ ساتھ کم وبیش زندگی کا ہر شعبہ تہہ وبالا کردیا تھا‘ وہاں تعلیم کے شعبہ کا متاثر ہونا ایک لازمی بات تھی‘ تاہم یہ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ نئی روشنی کے علمبردار اس موضوع پر بھی اپنی...