مدح امام حسن علیہ السلام
(علامہ ذیشان حیدر جوادی)
مداح اہل فن ہے نہ اہل سخن میں ہے
پھر بھی حسن ہے بات کہ مدح حسن میں ہے
پہلی بہار گلشنِ خیبر شکن میں ہے
یعنی یہ ہے نمونہ کہ کیا کیا چمن میں ہے
قرآں کا اقتدار حسن کے سخن میں ہے
ایماں کا اعتبار حسن کے چلن میں ہے
مشتاقِ لہجہ صاحبِ نہج البلاغہ ہو...