نعت ِرسول ﷺ
فیض اُن کے عام ہوگئے
دو جہاں غلام ہوگئے
ان کے جو غلام ہوگئے
وقت کے امام ہوگئے
نام لیوا ان کے جو ہوئے
ان کے اونچے نام ہوگئے
واسطہ دیا جو آپ کا
میرے سارے کام ہوگئے
فرش سے وہ جا کے عرش پر
رب سے ہم کلام ہو گئے
جب بلایا آقا نے
خود ہی انتظام ہوگئے
مصطفے کی شان دیکھ کر
بادشاہ غلام...