عمیرہ احمد

  1. نظام الدین

    غربت

    مجھے کوئی افسوس نہیں ہے کہ میں غریب ہوں۔ یہ شرم کی بات نہیں ہے کہ آپ کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے لئے روپے نہ ہوں، آپ کے پاس اچھا کھانے، اچھا پہننے کے لئے نہ ہو۔ شرم کی بات یہ ہے کہ آپ بدکردار ہوں، آپ لوگوں کو تکلیف پہنچاتے ہوں، آپ کو کسی کی عزت کرنا نہ آتا ہو، قابل شرم چیزیں یہ ہیں۔ غربت...
  2. نظام الدین

    عشق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از عمیرہ احمد

    عشق انسان کو کائنات کے کسی دوسرے حصے میں لے جاتا ہے، زمین پر رہنے نہیں دیتا اور عشق لاحاصل ۔۔۔۔۔۔ لوگ کہتے ہیں انسان عشق مجازی سے عشق حقیقی تک تب سفر کرتا ہے جب عشق لاحاصل رہتا ہے۔ جب انسان جھولی بھر بھر محبت کرے اور خالی دل اور ہاتھ لے کر پھرے۔ ہوتا ہوگا لوگوں کے ساتھ ایسا۔ گزرے ہوں گے لوگ...
  3. نظام الدین

    اقتباس

    مرد ہو یا عورت، کوئی بھی زندگی کے ہر لمحے میں بہادر نہیں رہ سکتا۔ بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں جو ہمیں کمزور کرتی ہیں اور کمزور لمحوں میں تسلی کے دو لفظ بولنے والا دل کے بہت قریب ہوجاتا ہے۔ (دُرِ شہوار۔ از عمیرہ احمد سے اقتباس)
  4. نظام الدین

    کانٹے

    بعض کانٹے آپ کو ساری عمر چبھتے رہتے ہیں، آپ لاکھ جتن کرکے بھی ان کو نکال نہیں پاتے ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ نظر نہیں آتے ۔۔۔۔۔۔ بس ان سے اٹھنے والی ٹیسیں آپ کو یاد دلاتی ہیں کہ وہ ’’ہیں‘‘ اور آپ کے وجود کے اندر سے آپ کو بے حال کئے ہوئے ہیں۔ (عمیرہ احمد کے ناول ’’عکس‘‘ سے اقتباس)
  5. فرخ منظور

    کیا عمیرہ احمد بانو قدسیہ سے بہتر لکھاری ہیں؟

    میرا ان ممبرانِ محفل سے ایک سوال ہے جنہوں نے عمیرہ احمد اور بانو قدسیہ دونوں کو پڑھا ہے کہ - کیا عمیرہ احمد بانو قدسیہ سے بہتر لکھاری ہیں اگر ہیں تو کیوں ؟ اور اگر نہیں ہیں تو پھر بھی اس کے دلائل دیے جائیں - بہت شکریہ!
  6. امیداورمحبت

    “حرف سے لفظ تک“ از عمیرہ احمد

    “ زندگی میں ایک چیز ہوتی ہے جسے کمپرومائز کہتے ہیں -پر سکون زندگی گزارنے کے لئے اس کی بہت ضرورت پڑتی ہے- جس چیز کو تم بدل نہ سکو اس کے ساتھ کمپرومائز کر لیا کرو مگر اپنی خوائش کو کبھی جنون نہ بنانا - کیونکہ زندگی میں کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں کبھی نہیں مل سکتیں - چاہے ہم روئیں ،چلائیں یا...
Top