دل وحشی مجھے میرا نہیں ہونے دیتا
میں جو چاہوں بھی تو ایسا نہیں ہونے دیتا
روز آنکھوں میں نئے خواب اگا دیتا ہے
ایک چہرہ انہیں صحرا نہیں ہونے دیتا
وہ تغافل سے لگاتا ہے نئے زخم مگر
دل کے زخموں کو وہ گہرا نہیں ہونے دیتا
میری آنکھوں میں سجا دیتا ہے سپنے لیکن
کوئی سپنا بھی وہ سچا نہیں...